لیگ کے مصر میں ہونے والےاجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی گروپوں پر زور دیا گیا کہ نئے اتحاد کو تسلیم کیا جائے
واشنگٹن —
عرب لیگ نے تشکیل دیے جانے والےنئے شامی اپوزیشن گروپ کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم تنظیم نے اسے شام کے عوام کے مکمل نمائندے کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔
لیگ کے مصر میں ہونے والے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی گروپوں پر زور دیا گیا کہ نئے اتحاد کو تسلیم کیا جائے۔
اِس سے قبل پیر کو چھ ملکی خلیج تعاون کونسل نےنئے متحدہ مخالف گروپ کو سب سے پہلےباقاعدہ طور پر تسلیم کیا، جو صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کی جدوجہد کر رہا ہے۔
امریکی سفارتکاروں اور قطر کے عہدے داروں کے دباؤ کے نتیجے میں اسد مخالف شخصیات نے اتحاد تشکیل دینے کی کوششیں کیں۔ اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ وہ مسٹر اسد کی حکومت سے مکالمہ نہیں کیا جائے گا۔
پیر ہی کے روز اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اُن کے ٹینکوں نے شام کے اندر گولہ باری کی ہے اور شامی موبائیل توپخانے کو براہ راست نشانہ بنایا، جس سے قبل شامی توپوں نے اسرائیلی کنٹرول والے گولان ہائیٹس پر گولے باری کی تھی۔
گذشتہ دو روز کے اندر اسرائیل کی طرف سے ہونے والی یہ دوسری گولہ باری تھی، جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شام کی بھاری دہانے کی گولہ باری کے جواب میں کی گئی ہے۔