مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک بم دھماکا دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز کی عمارت کے قریب ہوا اور ان دھماکوں میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق میں ہفتہ کی صبح دو بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے جب صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف احتجاج دوسرے سال میں داخل ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد دوگاڑیوں میں نصب تھا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک بم دھماکا دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز کی عمارت کے قریب ہوا۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت مخالف پرتشد مظاہروں میں آٹھ ہزار زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔