شام کے نائب وزیر تیل و معدنیات نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت مخالف تحریک میں شامل ہو رہے ہیں۔
عبدالحسام الدین نے یو ٹیوب پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نائب وزیر برائے تیل و معدنی دولت عبدالحسام حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، اپنے عہدے سے مستعفی اور جماعت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔
صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف شام میں تحریک کے آغاز کے بعد عبدالحسام الدین پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہوں نے حکمران جماعت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔