شام میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں جمعہ کو دو خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دونوں دھماکوں میں بارود سے لدی گاڑیوں کا استعمال کیا گیا اور ان کا ہدف سلامتی سے متعلق اداروں کے دفاتر تھے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ثنا‘ نے ان واقعات کو ’’دہشت گردانہ حملے‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد ان کے خلاف احتجاج کے لیے دمشق اور دیگر علاقوں میں اکٹھا ہو رہی ہے۔
عینی شاہدین نے دھماکوں کے بعد جائے وقوع پر شدید فائرنگ کی اطلاع بھی دی۔