بتایا جاتا ہے کہ جنرل حسین اسحاق ہفتے کی رات گئے ملیحہ کے قصبے کے قریب واقع شامی فضائیہ کے دفاعی اڈے پر باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے
واشنگٹن —
دارلحکومت دمشق کے مشرقی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران شام کے فضائی دفاع کے سربراہ ہلاک ہوئے۔
سرکاری اہل کاروں اور شام کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جنرل حسین اسحاق ہفتے کی رات گئے ملیحہ کے قصبے کے قریب واقع شامی فضائیہ کےدفاعی اڈے پر باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔
’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے بھی اسحاق کی ہلاکت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دیگر اسلامی باغی گروہوں کے علاوہ ’نصرہ فرنٹ‘ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے، جو شام میں القاعدہ سے منسلک ایک دھڑا ہے۔
ملیحہ مرکزی دمشق کو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملانے والی سڑک کے قریب واقع ہے، اور شامی فضائی فوج کا ہیڈکوارٹر ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران وہاں سے شدید لڑائی کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں، اور فوج نے وہاں کے قرب و جوار کے علاقے کو باغیوں سے خالی کرانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔