قندھار: افغان فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ، 16 فوجی ہلاک

فائل

پولیس ترجمان نے اِس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے کم از کم چار افغان فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے، اور پسپائی اختیار کرنے والے سرکشوں نے میدانِ جنگ سے اپنے ساتھیوں کی لاشیں تک نہیں اٹھائیں

طالبان نے جمعے کے روز جنوبی افغانستان کے ایک فوجی اڈے کی پس گردائی میں واقع سکیورٹی چوکیوں پر حملہ کیا، جس میں کم از کم 16 سرکاری سپاہی ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

ادھر، پولیس ترجمان، ضیا درانی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ صوبہ ٴقندہار کے ضلعے، شاہ ولی کوٹ میں رات گئے چھاپہ مارا گیا، جس دوران کم از کم 27 باغی ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے اِس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے کم از کم چار افغان فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے، اور پسپائی اختیار کرنے والے سرکشوں نے میدانِ جنگ سے اپنے ساتھیوں کی لاشیں تک نہیں اٹھائیں۔

اسلامی سرکشی سے وابستہ گروہ کے ایک ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں کم از کم 35 فوجی ہلاک ہوئے، جب کہ بتایا گیا ہے کہ آٹھ کو یرغمال بنایا گیا۔ آزادانہ طور پر باغیوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد کے بارے میں حقائق کی قائق تصدیق نہیں ہوپائی۔

دونوں فریق اعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا شہرہ رکھتے ہیں۔