حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ہوائی اڈے کی حدود میں قائم کسی تنصیب کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
واشنگٹن —
افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں قائم ملک کے اہم ہوائی اڈے اور وہاں موجود نیٹو فوجی مرکز پر طالبان جنگجووں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
مشرقی افغان صوبے ننگرہار کے حکام کے مطابق جنگجووں نے ہفتے کی شام ہوائی اڈے پر آٹھ راکٹ فائر کیے جن میں سے دو ہوائی اڈے کی حدود میں قائم امریکی فوجی مرکز کے نزدیک گرے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ہوائی اڈے کی حدود میں قائم کسی تنصیب کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نیٹو کے فوجی اڈے میں آٹھ زوردار دھماکے کیے ہیں۔
طالبان کی جانب سے ہفتے کو ننگر ہار ہی میں کیے جانے والے ایک دوسرے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
حکام کے مطابق واقعہ جلال آباد شہر کی ایک پولیس چوکی کے نزدیک پیش آیا تھا جہاں نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار اور تین عام شہری مارے گئے۔