پاکستانی عہدے داروں نےکہا ہے کہ ملک کے وسطی اور شمال مغربی حصوں میں نامعلوم مسلح افراد نے پڑوسی ملک افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے لیے تیل لےجانے والے کم از کم سات ٹینکروں کا آگ لگادی۔
عہدےد اروں نے کہا ہےکہ پیر کی رات شمال مغربی علاقے میں ایک دھماکہ طور خم کی سرحدی گزرگاہ پر ایک ٹرمینل میں ہوا جس سے کم از کم تین ٹینکر تباہ ہو گئے ۔ اس کے کچھ ہی منٹ بعد اسی علاقے میں نیٹو کے دو اور ٹینکر وں کو اس وقت نقصان پہنچا جب مسلح افراد نے ان پر فائر کھول دیا۔
ملتان کے قریب ایک الگ حملے میں پیر کی رات چار آئل ٹنکروں کو آگ لگادی گئی۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کی آئل ٹنکر ایسو سی ایشن نے حکومت سے مزید تحفظ کا مطالبہ کیا ۔ گروپ نے جمعے کو دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے کوئی کارروائی نہ کی تو وہ 24 گھنٹے کے اندر اندر نیٹو کو سپلائی بند کر دیں گے۔