بنکاک میں مظاہرین کے خلاف کارروائی میں سات زخمی

(فائل فوٹو)

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی دارلحکومت بنکاک میں ہفتہ کی صبح کی گئی جب کہ اس کے چند گھنٹے پر مظاہرین منشتر کرنے کی ایک اور کوشش بھی کی گئی۔
حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کارروائی میں تھائی لینڈ انتظامیہ کے مطالق کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی دارالحکومت بنکاک میں ہفتہ کی صبح کی گئی جس میں دو لوگ زخمی ہوئے جبکہ کچھ گھنٹوں کے بعد ایک بار پھر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کی گئی کارروائی میں مزید پانچ افراد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں مظاہرین کے علاوہ سیکورٹی پر مامور ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

سابق نائب وزیراعظم سیتھپ تھاؤگوسوبان کی قیادت میں مظاہروں کا مقصد پیر کو پر ہجوم احتجاج کے ذریعے دارالحکومت میں معمولات زندگی کو منجمد کرنا ہے، مظاہرین تمام بڑی شاہراہوں کو بند کرتے ہوئے سرکاری دفاتر کو کام کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔


وزیراعظم ینگ لک شیناواترا نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے جلد انتخابات کا اعلان کیا اور ملک کے سیاسی بحران کے حل کے لیے قومی اصلاحاتی کونسل کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔

لیکن حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ یہ کافی نہیں اور اصلاحات کا عمل 2 فروری کے انتخابات سے پہلے مکمل کیا جائے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جماعت کے یہ الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔