ٹوکیو اولمپکس اسٹیڈیمز: جاپانی فن تعمیر کے شاہکار
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے تیار کردہ 'نیپون بڈوکن' اسٹیڈیم۔ مقامی زبان میں جاپان کو 'نیپون' کہا جاتا ہے۔ 'نیپون' کو جاپان کا قدیم نام بھی کہا جا سکتا ہے۔ اسٹیڈیم کا نام اسی مناسبت سے 'نیپون بڈوکن' رکھا گیا ہے۔
جاپان کا 'اریاکا جمناسٹک سینٹر۔' جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہاں جمناسٹک اور بعد ازاں معذوروں کے اولمپکس مقابلے ہوں گے۔
ٹوکیو کا 'کوکوگیکن ارینا' جہاں باکسنگ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
ٹوکیو کا 'اریاکے ٹینس پارک' میں بھی معذوروں کے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اریاکے ٹینس پارک کا ایک اور منظر۔ یہاں ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس گیمز منعقد ہوں گے۔
ٹوکیو کے 'اریاکے ٹینس پارک' کا بیرونی منظر۔
فٹ بال کے مقابلوں کے لیے تیار کردہ 'میاگی اسٹیڈیم' میں تماشائیوں کی دلچسپی کی غرض سے ایک کھیلوں کے سامان کا اسٹور بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے تعمیر کردہ جمناسٹک سینٹر جس کی تعمیر پر 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔ اس سینٹر کا افتتاح رواں ماہ منگل 29 اکتوبر کو ہوا ہے۔
جمناسٹک سینٹر جاپان کے مختلف شہروں اور علاقوں سے لائی جانے والی لکڑی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ جمناسٹک سینٹر کو جاپان کے قابل دید مقامات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
جمناسٹک سینٹر میں دو ہزار 300 کیوبک میٹر لکڑی استعمال ہوئی ہے۔
جمناسٹک سینٹر روایتی عمارت سازی کا شاہکار ہے جسے جدید تیکنیکی بنیادوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔ روایت اور جدید تیکنیک کی آمیزش ہی اس کی خاصیت ہے۔
جمناسٹک سینٹر کی چھت اور نشستیں بھی لکڑی سے تعمیر کی گئی ہیں۔
ٹینس کے مقابلوں کے لیے تیار کردہ جدید طرز کا 'اریاکا ٹینس پارک۔'
ٹینس کے مقابلے دیکھنے والے شائقین کے لیے ٹینس پارک میں بنائی گئی نشستوں کا ایک منظر۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سائیکلنگ کے مقابلوں کے لیے ٹریک بنایا گیا ہے۔ یہاں اسی ماہ کے شروع میں 'ریڈی اسٹیڈی ٹوکیو سائیکلنگ ماؤنٹین بائیک مقابلے' بھی منعقد ہوئے تھے۔
ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کے سائیکلنگ مقابلوں کے لیے تعمیر کیا گیا سائیکلنگ اسپورٹس سینٹر۔
ٹوکیو کے 'ماکوہاری میسی انٹرنیشنل کانفرنس ہال' میں تائی کوانڈو اور ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
ٹوکیو کا 'میاگی اسٹیڈیم' جہاں فٹبال کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
میاگی فٹ بال اسٹیڈیم کا اندرونی منظر۔
ٹوکیو میں واقع 'کوکوگیکن ارینا' میں باکسنگ کے مقابلوں کے لیے پریکٹس سیشن کا ایک منظر۔