کینیڈا میں انتخابات: جسٹن ٹروڈو اتحادی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے

حکمراں جماعت لبرل پارٹی سب سے زیادہ 146 نشستوں پر برتری کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کینیڈا کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے اور وہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئی حکومت کی تشکیل کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق، کینیڈا میں عام انتخابات کے لیے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک حکمراں جماعت لبرل پارٹی سب سے زیادہ 146 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق، علیحدگی پسند جماعت بلاک کیوبیکوز حیران کن طور پر 33 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، جب کہ کنزرویٹو پارٹی کو 12، نیو ڈیموکریٹک پارٹی چار اور گرین پارٹی ایک نشست حاصل کر سکی۔

اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہیں۔

حکومت بنانے اور نئی قانون سازی کے لیے جسٹن ٹروڈو کو دائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔

حکومت بنانے اور نئی قانون سازی کے لیے جسٹن ٹروڈو کو بائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جسٹس ٹروڈو کو زبردست اور سخت مقابلے کے بعد کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نے کینیڈا کی خدمت کی اور میں دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

کوئنز یونیورسٹی میں شعبہ سیاسیات کے پروفیسر جوناتھن روز کا کہنا ہے کہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی کارکردگی مایوس کن رہی اور بلاک کیوبیکوز نے انتخابات میں سب کو حیران کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا "میرے خیال میں بلاک کیوبیکوز کی 20 نشستوں پر کامیابی کا امکان تھا۔ لیکن، اس نے 30 سے زائد نشستیں حاصل کر کے حیران کردیا ہے۔"

پروفیسر جوناتھن کے بقول، اکثریتی جماعت کے مقابلے میں اتحادی حکومت غیر مستحکم رہتی ہے۔ جسٹس ٹروڈو اور ان کی جماعت لبرل پارٹی کو بلاک کیوبیکوز کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو انتخابات سے چند روز ایک پرانی تصویر پر شدید تنقید کا سامنا تھا جس میں وہ سیاہ دکھائی دے رہے تھے اور اس پر اُنہیں معافی بھی مانگنا پڑی جب کہ ناقدین کینیڈا کی بڑی تعمیری کمپنیوں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی اُنہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔