|
ویب ڈیسک _ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سینیٹر ڈیوڈ پرڈو کو چین کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ چین کے سفیر کے لیے ان کا انتخاب ڈیوڈ پرڈو ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق پرڈو خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے اُن کی حکمتِ عملی کے نفاذ اور چینی رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے نتیجہ خیز تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن ڈیوڈ پرڈو 2015 سے 2021 کے دوران سینیٹر رہے ہیں اور وہ اس سے قبل بزنس ایگزیکٹو کے اپنے 40 سالہ کریئر میں ہانگ کانگ میں رہ چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی پہلی حکومت کے دوان ریاست آئیوا کے گورنر ٹیری برینسٹڈ کو چین کا سفیر نامزد کیا تھا۔
SEE ALSO: مسعد بولس ٹرمپ انتظامیہ میں مشرقِ وسطیٰ امور کے مشیر نامزدنومنتخب صدر 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ چین کی مصنوعات پر 10 فی صد ٹیرف عائد کریں گے۔
ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی چینی مصنوعات پر ٹیکسز بڑھانے کی دھمکیاں دے چکے تھے۔
نومنتخب امریکی صدر اب تک کئی اہم عہدوں کے لیے نامزدگیاں کر چکے ہیں جن میں محکمۂ خارجہ، دفاع، ہیلتھ اور دیگر شامل ہیں۔
(اس خبر میں شامل معلوما خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے لی گئی ہیں۔)