فوجی اڈے پر 138,000 ٹن اسلحہ و بارود تھا۔
یوکرین میں اسلحے کے ایک ڈپو میں آتشزدگی کے بعد قریبی علاقوں سے 20,000 سے زائد افراد کو علاقہ چھوڑ کر جانا پڑا۔
یوکرین کی فوج کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں نامعلوم افراد نے ایک فوجی اڈے پر اسلحہ و بارود کے گودام کو آگ لگائی۔
بتایا جاتا ہے کہ فوجی اڈے پر 138,000 ٹن اسلحہ و بارود تھا۔
یوکرین کی فوج کے چیف پراسیکیوٹر ایناتولی میٹوس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر کہا ہے کہ بالکلیا اڈے پر یہ آگ تخریبی کارروائی کے باعث لگی۔
لیکن اس واقعہ میں کسی طرح کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یوکرین کی فوج کے ترجمان کے مطابق دیگر فوجی اڈوں کے اردگرد سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2014 سے یوکرین کی فوج اور علیحدگی پسند باغیوں کے درمیان لڑائی میں 10,000سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔