واشنگٹن اور بیجنگ نے گرین ہاؤس گیسز کو محدود کرنے، صنعتوں اور عمارتوں کے لیے موثر توانائی کو فروغ دینے کے لیے ’’قابل ذکر کوششیں اور وسائل‘‘ بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔
چین اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور خام ایندھن کے استعمال سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔
یہ اعلان امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ بیجنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔
ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق واشنگٹن اور بیجنگ نے گرین ہاؤس گیسز کو محدود کرنے، صنعتوں اور عمارتوں کے لیے موثر توانائی کو فروغ دینے کے لیے ’’قابل ذکر کوششیں اور وسائل‘‘ بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک گزشتہ سال ماحولیاتی تبدیلی کے لیے قائم کیے گئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت مل کر کام کریں گے۔