امریکہ میں مقیم ایک چینی باشندے کو سرکاری خزانے تک رسائی کے کمپیوٹر کوڈ چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے بتایا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے 32 سالہ بو زانگ کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ گزشتہ سال اس نے فیڈرل ریزرو بینک نیویارک کے لیے ملازمت کے دوران یہ کوڈ چوری کیے تھے۔
اس کمپیوٹر سوفٹ ویئر کی مالیت ایک کروڑ ڈالر کے قربی بتائی گئی ہے۔
زانگ پر لگائے گئے الزام کے مطابق وہ ایک ہارڈ ڈسک پر یہ کوڈ کاپی کرکے گھر پر اپنے ذاتی کمپیوٹر پر استعمال کے لیے لے گیا تھا۔
اگر چینی باشندے پر یہ الزام ثابت ہوجاتا ہے تو اسے دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
ایک جج نے دو لاکھ ڈالر کے عوض زانگ کو ضمانت پر رہا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔