’گیلپ‘ کے ادارے نے 1500امریکیوں سے سوالات کیے جنھوں نےکانگریس کو نچلی ترین سطح کا درجہ دیا، جو کسی اہم ادارے کے لیے1973ء سےاب تک کی ناپسندیدگی کی کم ترین سطح ہے
واشنگٹن —
حال ہی میں شائع ہونے والے ایک عوامی جائزے کے مطابق، 10 میں سے ایک امریکی کانگریس کے کام کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
’گیلپ‘ کے ادارے نے 1500امریکیوں سے سوالات کیے جنھوں نےکانگریس کو نچلی ترین سطح کا درجہ دیا، جو کسی اہم ادارے کو 1973ء سے، جب سے گیلپ نے جائزوں کا آغاز کیا، اِس عنوان پر اب تک ناپسندیدگی کی کم ترین سطح ہے۔
سینیٹ میں صدر اوباما کی ڈیموکریٹک پارٹی کے اتحادیوں کو اکثریت حاصل ہے، جب کہ مخالف ریپبلیکنز ایوانِ نمائندگان میں زیادہ تر نشستوں کے حامل ہیں۔
اُس وقت تک کوئی بھی قانون منظوری کا درجہ حاصل نہیں کر سکتا، جب تک دونوں ایوان اُسے منظور نہ کریں اور صدر اُن پر دستخط نہ کردیں۔
گذشتہ چند برسوں کے دوران منتخب ایوانوں میں جانبداری کا ماحول عروج پر رہا، جس کے باعث متعدد اہم معاملات پر کارروائی رُکی رہی۔
تاہم، کانگریس کی اِس نچلی سطح کی درجہ بندی کے باوجود، زیادہ تر ارکان نئے انتخابات جیت کر پھر سے ایوان میں آتے رہے ہیں۔
اِسی رائے عامہ کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی زندگی کے دھارے میں امریکی فوج کو سب سے زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جس کے بعد چھوٹے کاروباروں کا درجہ آتا ہے۔