سائبر منڈے: ریکارڈ آن لائن خریداری متوقع

ایسے میں جب متعدد صارفین روایتی اینٹوں اور پکی عمارت والے اسٹوروں کی جانب جانے کے بجائے اپنے لیپ ٹاپ کمپیوٹر، ہاتھ میں اٹھائے ہوئے آلات، یا پھر اپنے مالکان کی خواہش کے برخلاف اپنے دفتر کے کمپوٹر سےآسانی کے ساتھ خریداری کے حق میں ہیں

امریکہ میں آج ’سائبر منڈے‘ کا دِن تھا۔ تعطیل منانے والے خریداروں نے اپنے موبائل ٹیلی فون پر کام کے مقام، گھروں یا کہیں سے بھی ریکارڈ آن لائن خریداری کی۔

’ایڈوبی‘ کے تحقیقی جائزے سے وابستہ ادارے نے بتایا ہے کہ امریکہ میں بڑھی ہوئی تنخواہیں، بے روزگاری میں کمی اور صارفین کے اعتماد میں اضافے کے باعث پیر کے دِن 6.6 ارب ڈالر کے مساوی خریداری ہوئی، جو گذشتہ سال کے ریکارڈ قائم کرنے والی خریداری کے مقابلے میں 16 فی صد زیادہ تھی۔

ایسے میں جب متعدد صارفین نے روایتی اینٹوں اور پکی عمارت والے اسٹوروں کی جانب جانے کے بجائے اپنے لیپ ٹاپ کمپیوٹر، ہاتھ میں اٹھائے ہوئے آلات، یا پھر اپنے مالکان کی خواہش کے برخلاف اپنے دفتر کے کمپوٹر سے سہل طریقے سے خریداری کی۔

گذشتہ ہفتے امریکہ میں تھینکس گونگ کے بعد والے روز ’بلیک فرائڈے‘ تھا، جو ہر سال روایتی طور پر خریداری کا سال کا سب سے بڑا دِن ہوتا ہے، جس سے کچھ ہی ہفتے بعد کرسمس اور ہنوکا کے تہوار آئیں گے، جب تحائف کا تبادلہ ہوگا۔

گذشتہ ہفتے امریکہ میں تھینکس گونگ کے بعد والے روز ’بلیک فرائڈے‘ تھا، جو ہر سال روایتی طور پر سال کا سب سے بڑا خریداری کا دِن ہوتا ہے، جس سے کچھ ہی ہفتے بعد ’کرسمس‘ اور ’ہنوکا‘ کے تہوار آئیں گے، جب تحائف کا تبادلہ ہوگا۔

اکوئٹی فرم، ’کنزیومر گروتھ پارٹنرز‘ نے جمعے کے دِن اسٹوروں اور آن لائن ہونے والی خریداری کا اندازہ لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ 33 ارب ڈالر مالیت تھی جو کہ 2016ء کے مقابلے میں 4.8 فی صد تھی۔