سینٹر جوزف لیبرمین نےکہاہے کہ ان کا خیال ہے کہ جے پی مارگن، چیس اور بینک آف امریکہ پر سائبر حملے ایران اور اس کی پاسداران انقلاب فورس نے کیے ہیں۔
امریکی سینیٹ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہاہے کہ ان کا خیال ہے کہ اس ہفتے امریکی بینکوں پر ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔
سینٹر جوزف لیبرمین نےکہاہے کہ ان کا خیال ہے کہ جے پی مارگن، چیس اور بینک آف امریکہ پر سائبر حملے ایران اور اس کی پاسداران انقلاب فورس نے کیے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کارروائی کرنے والے محض ہیکرز تھے۔
لائبر مین نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ حملے امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی جانب سے ایران کے خلاف سخت تر معاشی پابندیوں میں اضافے کا ردعمل ہیں۔
امریکہ اور کئی دوسرے یورپی ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے کے لیے متحد ہیں۔ انہیں یہ خدشہ ہے کہ ایران کا مقصد جوہری ہتھیار تیار کرناہے۔
جب کہ ایران کا اصرار ہے کہ یورینیم کی افزدوگی کا اس کا پروگرام کلی طورپر پرامن توانائی کے حصول کے لیے ہے۔
ہفتے کے روز امریکی سینیٹ نے تقریباً اتفاق رائے سےایک قرارداد کے ذریعے ایران کے جوہری ہتھیاربنانے کے منصوبوں کی مخالفت کی کی ۔
قرار داد کے حق میں 90 جب کہ مخالفت میں ایک ووٹ پڑا۔