تھینکس گونگ کے اختتام ہفتہ تعطیلات کے دوران امریکہ میں آن لائن خریداریوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
امریکہ میں تھینکس گونگ کے دوسرے دن کو ملک میں خریداری کا سب سے بڑا دن تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ سرکاری سطح پر خریداری کے نئے مرحلے کا آغاز بھی ہے۔
’نیشنل رٹیل فاؤنڈیشن‘ کے تخمینے کے مطابق، تھینکس گونگ کی چار روزہ تعطیلات کے دوران، 13 کروڑ 58 لاکھ صارفین خریداری کریں گے، جبکہ گزشتہ برس 13 کروڑ 37 لاکھ صارفین نے خریداری کی تھی۔
این آر ایف نے 2015ء میں پہلی بار سوموار کو آن لائن شاپنگ کی منصوبہ بندی کرنے کو کہا ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق، تقریباً 80 فیصد خریداروں نے، جن کی تعداد 18 کروڑ 38 لاکھ بنتی ہے، منگل کو آن لائن خریداری کی منصوبہ بندی کی۔
این آر ایف کے اندازے کے مطابق، اس سال نومبر اور دسمبر میں 630.5 ارب ڈالر کی اشیاء فروخت ہوں گی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔
تجزیہ کاروں کا سوال ہے کہ کیا اب بھی ’بلیک فرائڈے‘ ہی خریداری کے لئے بہترین دن رہے گا، کیونکہ خوردہ فروشوں نے تھینکس گونگ کی فروخت کو اسی شام ہی سے شروع کر دیا ہے۔