’واشنگٹن پوسٹ‘ اپنے اداریے میں لکھتا ہے کہ ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد میں تعمیر کی جانے والی یادگار جِس کی افتتاحی تقریب اگست سے 16اکتوبر تک مؤخر کردی گئی تھی، اِسے اب مزید آگے کردینا چاہیئے۔
یہ تقریب صرف اُس صورت میں 16اکتوبر کو منعقد ہونی چاہیئے اگر یہ وعدہ کیا جائے کی یادگار ’اسٹون آف ہوپ‘ پر کندہ ڈاکٹر مارٹن لوتھر کے کہے ہوئے الفاظ کو درست انداز میں دوبارہ کندہ کیا جائے گا۔اخبار لکھتا ہے کہ اُن کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ سیاق و سباق میں کہے گئے اُن کے الفاظ کے بالکل اور معنی نکلتے ہیں اور اس طرح ایک نامکمل جملہ نکال کر کندہ کرنے سے مفہوم پوری طرح سمجھ میں نہیں آتا۔
آخر میں اخبار لکھتا ہے کہ ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی اس یادگار سے امریکیوں کی کئی نسلیں سیکھیں گی اور آئندہ نسلیں جو سیکھیں وہ بالکل درست ہونا چاہیئے اور إِس سے ایک عظیم انسان کی یاد مسخ نہیں ہونی چاہیئے۔
اخبار لکھتا ہے کہ یادگار کے طور پر بنائی گئی ویب سائٹ ابھی تک عطیات جمع کر رہی ہے اور اس میں ڈاکٹر لوتھر کی کہی ہوئی ایک بات لکھی ہے کہ’ درست کام کرنے کے لیے ہر وقت ٹھیک ہوتا ہے‘۔
تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے: