نوبیاہتا برطانوی شاہی جوڑا امریکہ کے دورے پر

.

برطانوی شہزاد ولیم اورشہزادی کیٹ کینیڈا کے نو روزہ دورے کے بعد ہفتے کا دن ریاست کیلی فورنیا میں گذاررہے ہیں۔

نوبیاہتا شاہی جوڑا تین روز دورے پر جمعے کو لاس اینجلس پہنچاتھا۔ کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن اور ریاستی اور مقامی ممتاز شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

ہفتے کے روزشہزادہ ولیم اور کیٹ ایک ساحلی قصبے سینٹا باربرا میں پولو میچ دیکھیں گے اور اس کے بعد برطانوی فلم سازوں کے اعزاز میں منقعدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

شاہی جوڑا برطانوی خیراتی اداروں کے لیے چندہ جمع کرنے کی ایک تقریب میں بھی شرکت کرے گا اور برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لیے وہ امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

شہزادی کیٹ کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے