واشنگٹن نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما اور ولادی میر پیوٹن کے مابین اگلے ماہ ماسکو میں ہونے والے سربراہ اجلاس کا نئےسرے سے جائزہ لیا جا رہا ہے
واشنگٹن —
امریکی محکمہٴخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع چَک ہیگل جمعے کو واشنگٹن میں اپنے روسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور وزیر دفاع سرگئی شوگو کے ساتھ ملاقات میں شا م، افغانستان، ایران اور تخفیف اسلحہ کے نئے معاہدے پر بات چیت ہوگی۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ’نیو یارک ٹائمز‘ کو بتایا ہے کہ روس کو توقع ہے کہ معاملات پر گہرا غور و غوض ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چند ایک ’تیکھے، متنازعہ اور مشکل سوالات‘ درپیش ہیں۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ صدر براک اوباما اور ولادی میر پیوٹن کے مابین اگلے ماہ ماسکو میں ہونے والے سربراہ اجلاس کا نئےسرے سےجائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکہ اس بات سے خفا ہے کہ روس نے انٹیلی جینس کے سابق اہل کار، ایڈورڈ سنوڈن کو عارضی سیاسی پناہ دی ہے، جو امریکی نگرانی کےخفیہ پروگراموں کے بارے میں اطلاعات افشا کرنے کے سلسلے میں مطلوب ہے۔
شام کے معاملے پر روس اور امریکہ کے مابین اختلافات ہیں، جس میں روس اسد حکومت کو مسلح کر رہا ہے، جب کہ امریکہ باغیوں کی حمایت کر رہا ہے۔