مشرق وسطیٰ کےتیل پر انحصار ناگزیر

سعودی وزیر تیل

سعودی وزیر تیل نے کہا ہے کہ وہ امریکی تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی پیداوار کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو، اُن کے بقول، امریکی معیشت اور دنیا کی تیل کی رسد کے لیے سود مند ہے
سعودی عرب کے وزیر تیل، علی النعیمی کا کہنا ہے کہ یہ سوچنا درست نہ ہوگا کہ مشرق وسطیٰ کےتیل پر انحصار کیے بغیر امریکہ کا گزارا ممکن ہے۔

النعیمی نے یہ بات منگل کے روز واشنگٹن میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔

اُنھوں نے کہا کہ وہ امریکی تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی پیداوار کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو امریکی معیشت اور دنیا کی تیل کی رسد کے لیے سود مند ہے۔


تاہم، اُنھوں نے کہا کہ توانائی میں خودانحصاری کا خیال حقیقت پر مبنی نہیں، کیونکہ، اُن کے بقول، توانائی کی عالمی منڈیاں ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

سنہ 1970میں مشرق وسطیٰ کے تیل پر لگنے والی پابندی کے معاملے پرمتعدد امریکیوں نے، جن میں صدر اوباما اور اُن کے پیش رو شامل ہیں، کہہ چکے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ غیر ملکی تیل پر انحصار ترک کر دے۔ اُن کے خیال میں توانائی پر انحصار نہ کرنا امریکی قومی سلامتی کے لیے مفید ہے۔

سعودی عرب دنیا میں تیل پیدا کرنے اور برآمد کرنے والا دسرا بڑا ملک ہے۔