خبریں سانحہ صفورا کا سوگ، مرحومین کا آخری سفر مئی 14, 2015 وسیم صدیقی میتوں کے لے جانے والا ایمبولینسز کا قافلہ شاہراہ پاکستان سے گزررہا ہے کریم آباد کی فرنیچر مارکیٹ پر لگا ایک بینر شاہراہ پاکستان پر واقع دکانیں بند ہیں لیاقت آباد کا سنسان علاقہ۔ میڈیسن مارکیٹ آرام باغ اولڈ سٹی ایریا کا تجارتی مرکز بھی ویران نظر آرہا ہے سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری ۔ عمارت پر لگا قومی پرچم سرنگوں ہے۔ پرندہ بھی اداسی کے عالم میں خاموش بیٹھا ہے کیپیری سنیما ایم اے جناح روڈ ۔ یوم سوگ کی وجہ سے بند ہے۔ فلمی ہورڈنگز پر سیاہ پردے پڑے ہیں قائد اعظم کا مزار اور اس کی اطرافی سڑکوں پر بھی جمعرات کو ٹریفک نہایت کم رہا سخی حسن قبرستان۔ اسی کے احاطے میں اسماعیلی برادری کا قبرستان بھی واقع ہے نماز جنازہ کے بعد لوگ اپنے پیاروں کے حق میں دعا کررہے ہیں ’صفورہ گوٹھ سانحے‘ کے خلاف جمعرات کو کراچی سمیت پورے ملک میں ’یوم سوگ‘ منایا گیا۔ سندھ اور خاص کر کراچی میں صبح سے شام تک معمولات زندگی معطل رہے