سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بابر غر میں بدھ کی صبح ایک رہائشی عمارت پر دو میزائل داغے گئے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مشتبہ امریکی ڈورن حملے میں کم از کم پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بابر غر میں بدھ کی صبح ایک رہائشی عمارت پر دو میزائل داغے گئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
گزشتہ اتوار کو بھی پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں تین مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے تھے، اس حملے میں دتہ خیل کے علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پاکستان نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہونے والے اس میزائل حملے کی شدید مذمت کی تھی۔
وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایسی یک طرفہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔