رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں تین مشتبہ جنگجو ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ غیر ملکی تھے۔

پاکستان کے قبائلی شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈورن حملے میں کم ازکم تین مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی قبائلی ذرائع کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ دتہ خیل کے علاقے میں جمعرات کو رات دیر گئے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے ایک گھر پر میزائل داغے گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ غیر ملکی تھے۔

امریکہ اور افغانستان کا ماننا ہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان سے منسلک عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جہاں سے دہشت گرد سرحد پار امریکی اور اتحادی افواج پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

پاکستان ان ڈرون حملوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے مضر قرار دیتا ہے جب کہ امریکہ اسے دہشت گردوں کےخلاف ایک مؤثر ہتھیار گردانتا ہے۔
XS
SM
MD
LG