روس اور کروشیا کے درمیان ہونے والا عالمی کپ فٹبال 2018کے کوارٹر فائنل کا چوتھا اور آخری میچ عصاب شکن مقابلے کے بعد کروشیا نے تین کے مقابلے میں چار گولز سےجیت لیا۔میچ کا فیصلہ شوٹ آؤٹ پنالٹی پر ہوا۔
اس کے ساتھ ہی، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گئی اور روس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔
کروشیا کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں 11جولائی کو انگلینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو، دو گولز کئے تھے۔
روس کی طرف سے پہلا گول چیزی شیور نے کیا جس کا جواب کھیل کے 39ویں منٹ میں کروشیا کے کھلاڑی کیرا میرچ نے گول کرکے دیا۔ پہلے اور دوسرے ہاف تک یہی پوزیشن برقرار رہی تو ایکسٹرا ٹائم دیا گیاجس میں دو ہاف کھیلے گئے۔
کروشیا کی طرف سے دوسرا گول وڈا نے پہلے ہاف میں کیا جبکہ روس کی طرف سے اس کا جواب فرنینڈس نے دوسرے ہاف میں گول کرکے کیا۔ یوں ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہوگیا۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس دی گئیں۔چار پنالٹی ککس میں سے دو ککس کروشیا کے گول کیپر نے روک لیں لیکن روس روس کروشیا کی صرف سے ماری جانے والے دو ککس میں سے صرف ایک پنالٹی کک روک سکا اور یوں یہ میچ کروشیا کے حق میں ہوگیا۔
ٹورنامنٹ میں اتوار اور پیر کو دو روز کا وقفہ رہے گا جس کے بعد منگل کو پہلا سیمی فائنل فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور کروشیا ایک دوسرے کے مقابلے پر ہوں گے۔
تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ اتوار 15جولائی کو ہوگا۔