82 رنز کے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا کر ٹی ٹونٹی ایشیا کپ جیت لیا۔
بدھ کو چین کے شہر گوانگ ژوکے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں81 رنز بنا ئے۔
بھارت کی جانب سے پونم راوت نے 25، ہرمن پریت کور نے 20 اور ریما ملہوترا نے18 رنز بنائے۔
میر نے چار، بسمہ اور ماریہ نے دو، دو جبکہ سعدیہ یوسف اور قنیتا جلیل نے ایک، ایک بھارتی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بظاہر اس آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کوئی بھی پاکستانی خواتین بلے باز بھارتی باؤلنگ کا مقابلہ جم کر نہ کر سکی اور صرف بسمہ معروف 18 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہیں۔
بھارتی باؤلر نرنجنا اور ارچنا داس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔