چین کے شہر گوانگزو میں کھیلے جانے والے خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
منگل کو پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم نے یہ ہدف 17.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستانی کرکٹر ندا ڈار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ 25 رنز بھی اسکور کیے۔
ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل بدھ کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔