یمن میں فوج پر القاعدہ کے حملوں اور ان کے بعد خونریز جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کم از کم 78 ہو گئی ہے جب کہ 20 جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی شہر زنجبار کے نواح میں قائم فوجی چوکیوں پر اتوار کو ہونے والے حملوں میں درجنوں اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ کئی لاپتا ہیں۔
شدت پسندوں نے بارود سے لدی دو گاڑیوں کی مدد سے چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں شدید لڑائی چھڑ گئی تھی۔
القاعدہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مبصرین کا ماننا ہے کہ تشدد کی یہ تازہ کارروائی اُن چیلنجوں کی عکاسی کرتی ہے جن کا سامنا یمنی صدر عبدالرحمٰن منصور ہادی کو ملک میں استحکام لانے کی کوششوں کے دوران کرنا ہوگا۔