یمن میں سیکورٹی حکام نے ہفتہ کو بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں کیے جانے والے فضائی حملے میں القاعدہ کے دس مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے بقول ان کا ماننا ہے کہ جمعہ کو دیر گئے ہونے والا یہ حملہ مبینہ طور پر امریکی طیاروں نے کیا۔
یمن میں جاری سیاسی بحران کے باعث بالاآخر صدر علی عبداللہ صالح کو گزشتہ ماہ اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا، اس دوران عسکریت پسندوں نے ملک میں اپنے دائرہ کار کو وسعت دی ہے۔
امریکہ اور سعودی عرب یمن میں القاعدہ کے پھیلاؤ پر تحفظات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔