امریکہ میں ان دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ مقامی امریکیوں کے لیے تو کوئی خاص خبر نہیں۔ لیکن یہاں مقیم جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے کرکٹ سے ان کی محبت الگ ہی ہے۔ مزید تفصیلات آعیزہ عرفان کی اس رپورٹ میں۔
عون نقوی نیو یارک میں رہتے ہیں اور کرکٹ کے دیوانے ہیں۔ وہ کرکٹ سے اپنی محبت کا ورثہ اپنی اولاد میں بھی منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے بچوں کو ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت میچ میں گرین شرٹس کے ساتھ پرچم تھامنے کے لیے اسٹیڈیم جانے کے لیے تیار کیا ہے۔ آعیزہ عرفان کی ویڈیو دیکھیے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں وہیں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ امریکہ میں مقیم سیاسی ورکرز اپنی سیاسی جماعتوں کے لیے کیا کوششیں کر رہے ہیں؟ جانتے ہیں آعیزہ عرفان کی اس رپورٹ میں۔
جنوبی افریقہ نے عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس نے اسرائیل پر 1948 کے نسل کشی کے کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ لیکن یہ نسل کشی کیا ہے؟ بتا رہی ہیں آعیزہ عرفان اس ایکسپلینر میں۔
نیویارک میں ہونے والے احتجاج کے دوران نیویارک، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور دیگر ریاستوں کے مختلف گرجا گھروں کے پادریوں نے جڑانوالہ کے متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی
امریکہ میں گزشتہ کچھ عرصے میں انڈوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے عام صارف پریشان نظر آتا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جانتے ہیں آعیزہ عرفان کی اس ویڈیو میں۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اپنے مواد اور صارفین کے ڈیٹا کے بارے میں پالیسیز کی وجہ سے تنقید اور پابندیوں کی زد میں رہتی ہے۔ بھارت میں ٹک ٹاک بین ہے اور پاکستان میں چار بار بین ہونے کے بعد یہ ایپ ان دنوں بحال ہے، ٹک ٹاک کی ڈیٹا پالیسی میں کیا مسائل ہیں جانیے آعیزہ عرفان کی اس ویڈیو میں
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک ایپ کا چائنیز ورژن باقی دنیا سے بہت مختلف ہے جس میں پروگرام ’60۔ منٹ‘کے مطابق زیادہ تعلیمی ، تعمیری اور سائنسی تجربات پر مبنی وڈیوز ہیں جب کہ باقی دنیا کے ٹک ٹاک ورژن میں انٹرٹینمنٹ فوکس ہے۔
سابق صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر سے محروم ہو جانے کے بعد اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کیا جس کا نام ٹرتھ سوشل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کی ٹرتھ سوشل پر صدر ٹرمپ کے فالوورز 4 اعشاریہ 6 ملین ہیں جب کہ ٹوئٹر پر ان کی فالوونگ 88 ملٰین ہے تو پھر ٹرمپ اپنی اتنی بڑی آڈینس سے مخاطب کیوں نہیں ہو رہے؟۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے باہر امریکی کشمیریوں نے ایک مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم و ستم ختم کیا جائے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ تفصیلات دیکھیے اس وڈیو میں
پاکستان کی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے مگر ملک کو اس کا بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیرِ اعظم کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بہت اہم ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مدد کے لیے شکر گزارہیں ۔ وی او اے کی آئزہ عرفان کے سوال کے جواب میں مفتاح نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے لیے نرمی دکھا رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ابتدائی اندازے کے مطابق سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔
’’سات سال پہلے، میں اس پلیٹ فارم پر اس امید کے ساتھ کھڑی ہوئی تھی کہ ایک نوعمر لڑکی کی آواز سنی جائے گی جس نے اپنی تعلیم کے لیے کھڑے ہوتے ہوئے گولی کھائی تھی۔‘‘