بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں اور مقامی حکام نے سیکڑوں خاندانوں کو ریسکیو کرکے شیلٹر ہومز میں منتقل کردیا ہے۔
امریکہ میں افغان خاندانوں اور تارکین وطن کے حامی گروپوں کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی منظوری کی سست رفتار سے ان کے پیاروں کی سلامتی کو خطرہ ہے، جنہیں مغرب کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اسلام پسندوں کی جابرانہ حکومت میں غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے
59 سالہ قادریہ اپنے اسٹال پر ٹراؤزر اور دیگر گارمنٹس فروخت کرتی ہیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث باقی اشیائے ضروریہ تو درکنار انہیں خوراک کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چائینا مینڈ اسپیس کا کہنا تھا کہ وانگ اور ان کے ایک اور ساتھی خلاباز ژائِی ژی گانگ نے اتوار کی شام کو اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول سے باہر چھ گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔
دو عراقی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بغداد کے انتہائی قلعہ بند گرین زون میں دو مسلح ڈرونز سے حملہ کیا گیا جس میں الکاظمی کے سات سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔
نیوزی لینڈ میں مقیم کولن اور ڈونا کریگ نے آلو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے ایک چھوٹی کارٹ بھی بنا رکھی ہے۔ اور وہ اسے اپنے ساتھ باہر لے کر بھی جاتے ہیں جس سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔
بوسٹن کی طویل تاریخ میں اس سے قبل صرف سفید فام مردوں کو ہی میئر کے لیے منتخب کیا جاتا رہا ہے۔
طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے اے پی کو بتایا کہ اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ کے لیے کام کرنے والے صحافی علی رضا شریفی پر جمعہ کی رات کو حملہ کیا گیا جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے۔
مارک زکر برگ اور ان کی ٹیم ٹیکنالوجی کی دنیا کے ان چند لوگوں میں شمار کیے جا رہے ہیں جنہوں نے میٹاورس کے حوالے سے کام کر رہے ہیں کہ مستقبل میں کس طرح ورچوئل ریئلٹی اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال ایک ساتھ کیا جائے گا۔
فلاڈیلفیا میں ایک شخص 40 منٹ سے زائد وقت تک ایک خاتون کو ہراساں کرتا رہا۔ اس دوران چلتی ہوئی ٹرین کے ڈبے میں موجود دیگر افراد خاتون کو بچانے کے بجائے مبینہ طور پر موبائل فون سے ویڈیوز بناتے رہے۔
’400 ہنڈرڈ مازوو‘ نامی گینگ نے ہفتے کو 17 امریکی عیسائی مبلغین کو دارالحکومت پورٹ او پرنس اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ ایک یتیم خانے کا دورہ مکمل کر کے واپس جا رہے تھے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ملزم تقریبا دو سال سے اس شخص کو معلومات فراہم کر رہا تھا جس کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ وہ غیر ملکی حکومت کا نمائندہ ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات میں اس ملک کا نام مگر نہیں لیا گیا۔ جوناتھن ٹوایبی اور ان کی بیوی کو سینیچر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی کے لیے جوں جوں پابندیوں میں اضافہ ہوتا گیا چیک پوائنٹس پر لگنے والی قطاریں بھی طویل ہوتی گئیں۔ اس کی وجہ سے مسافروں کے لیے پرواز کی روانگی کے وقت سے گھنٹوں پہلے ایئرپورٹ پہنچنے کی زحمت کا آغاز ہوا۔
جیک کی اہلیہ لورین اس اغوا شدہ طیارے پر سوار تھیں جو واشنگٹن ڈی سی جانے سے قبل ہی پینسلوینیا میں ایک میدان میں گر گیا تھا۔ انہیں یقین ہے کہ ان کی باہمت بیوی اغوا کاروں سے مزاحمت میں پیش پیش رہی ہوں گی۔
ٹیم کی سابقہ کپتان خالدہ پوپل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پچھلے کئی دن شدید ذہنی دباؤ کے دن تھے، لیکن آج ہم فتح سے ہمکنار ہوئے ہیں۔‘‘
افغانستان میں میوزک اور فنونِ لطیفہ کے مستقبل کے بارے میں کچھ آثار تو ابھی سے نمایاں ہیں اور وہاں کئی ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنز سے موسیقی نشر کرنا بند کر دی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے عہدے دار ڈاکٹر رک برینن نے قاہرہ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ صحت اس سلسلے میں امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، تاکہ افغانستان میں درکار طبی ساز و سامان پہنچانے کے اقدامات کیے جا سکیں۔ بقول ان کے، موجودہ طبی ذخیرہ چند روز میں ختم ہو جائے گا
پی سی بی کے مطابق، افغانستان سے سفر میں مشکلات، سری لنکا میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں خدشات سیریز کے ملتوی کرنے کی وجہ بنے۔
ایک اور انتہائی قریبی خطرہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عسکریت پسندی پاکستان اور وسط ایشیا میں داخل ہو جائے جہاں چین نے اتحاد قائم کرنے کی خاطر بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے بیرون ملک بھیجے جانے والے افراد کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،900 کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ رہی۔
مزید لوڈ کریں