دہشت گردی سے متاثر شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جمعرات کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر ایک علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا موقف تھا کہ میران شاہ اور شمالی وزیرستان میں دیگر مقامات پر جو مارکیٹیں بنائی جا رہی ہیں اس کام کو روکا جائے۔
پہاڑوں کے عالمی دن کے موقعے پر کوہ پیمائی اور ماحولیاتی آلودگی روکنےمیں سیاحت کے کردار کے حوالے سے اسلام آباد میں دو روزہ فلمی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیش کی گئی 28 دستاویزی فلموں میں 5 فلمیں پاکستانی فلم سازوں کی تیار کردہ تھیں۔ میلے کے منتظم وجاہت ملک چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے پہاڑوں کو جانیں۔
اسلام آباد میں نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام ان سنگ تراشوں کو وفاقی دارالحکومت میں مدعو کیا گیا ہے جہاں نہ صرف یہ اپنی ہنرمندی دکھا رہے ہیں بلکہ یہ فن سیکھنے کے شوقین نوجوانوں کو ہنر منتقل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کی قومی ائیر لائن ’پی آئی اے‘ کے گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں سوار افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور اس عمل کے لیے جمعرات کی صبح لاشیں ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے ’پی آئی اے‘ کے طیارے میں سوار ایک مسافر گوہر علی کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقے مالاکنڈ سے تھا۔ اُن کے کزن محمد پرویز حادثے کی خبر کے بعد پہلے ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس گئے جہاں سے اُنھیں اسلام آباد کے پمز اسپتال پہنچنے کا کہا گیا۔
اوہائیو یونیورسٹی پر حملے میں ایک صومالی نوجوان عبدالرزاق علی ارتان کا نام سامنے آنے اور ان کے اسلام آباد میں قیام سے متعلق خبروں پر اسلام آباد میں مقیم صومالی طالب علم میڈیا سے بات کرنے سے گریزاں نظر آئے۔ تاہم ایک ہوٹل کے مالک اورحجام نے اردو وی او اے کو کیا بتایا؟ یہاں دیکھئے۔
یکم دسمبر کو ایڈز کے مرض سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پاکستان میں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ شخص سے نہیں بلکہ مرض سے نفرت کی جانی چاہیئے۔
اقوام متحدہ اور سرکاری اعدادوشمار کے تناظر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں بچوں اور ماؤں کی نصف آبادی غذائیت کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل سے دوچار ہے اور ماہرین کے بقول اگر اس جانب سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو یہ صورتحال مستقبل کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک افغان بستی میں رہنے والے مشکلات کے باوجود خود کو اسی ملک میں زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ جب تک اُن کے آبائی ملک میں امن نہیں آ جاتا وہ وہاں نہیں جانا چاہتے۔ مزید تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں
عسکری قیادت کی تبدیلی پر پاکستان میں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ جنرل قمر باجوہ کے لیے اندرون ملک دہشت گردی کا قلع قمع کرنا کے علاوہ ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانا اوالین ترجیحات میں شامل ہو گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں ایک غریب بستی میں ندیم کشش نے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے کے ساتھ ساتھ چھ ماہ قبل ایک مسجد کی تعمیر کا کام بھی شروع کروایا۔ ان کی کوشش ہے کہ اسلام کا پیغام مساوات اس مسجد کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جائے۔
ملک میں امن و استحکام اور انسداد دہشت گردی میں خواتین کے کردار سے متعلق پیر کو اسلام آباد میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام مکالمے کا اہتمام کیا گیا جس میں یہ تجاویز سامنے آئیں کہ دیرپا امن کے قیام اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں میں خواتین کو کردار ادا کرنے کا زیادہ موقع دیا جائے۔
ماہر کلاسیکی رقاصہ تحریمہ مٹھا کہتی ہیں کہ اگر آپ اپنی ثقافت کی خوبصورتی کو بیرونی دنیا کے سامنے لائیں گے نہیں، تو بیرونی دنیا بھی آپ کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں اردو وی او اے سے تحریمہ مٹھاکی خصوصی بات چیت دیکھئے اس وڈیو رپورٹ میں ۔
پاک ترک انٹرنیشنل اسکول و کالجوں سے وابستہ ترک اساتذہ کو 20 نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے لیکن یہ اساتذہ اپنے ملک واپس جانے سے خوفزدہ ہیں، دوسری جانب تعلیمی اداروں کے طالب علموں اور اُن کے والدین نے ترک اساتذہ کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا۔
پاکستان میں موجود پاک ترک اسکول اور کالجوں میں کام کرنے والے ترک عملے کو تین دن میں پاکستان چھوڑنے کے فیصلے پر اسکول انتظامیہ کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس بارے میں عام لوگوں کی رائے اور حکومت کا موقف جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیئے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ اُن کا ملک امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام اُمور بشمول انسداد دہشت گردی کے معاملے پر مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں ان کی فتح پر پاکستان میں بعض لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا۔۔۔ مزید تفصیل ویڈیو میں
پاکستان میں تجزیہ کاروں اور عام لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم اور پیش رفت کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان کی عدالت عظمٰی کے لارجر بینج نے پاناما لیکس سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل ایک رکنی عدالتی کمیشن بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف اور اُن کی حامی جماعتوں کے دو نومبر کے احتجاج کے بارے میں وفاقی دارالحکومت کے دوکانداروں اور عام لوگوں کا ردعمل جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیئے۔
مزید لوڈ کریں