اسلام آباد کا ڈی چوک اب ایک بار پھر سیکیورٹی اہلکاروں کے کنٹرول میں ہے۔ رینجرز کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کے بعد مظاہرین ڈی چوک سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ عاصم علی رانا اور سلمان قاضی ڈی چوک سے مزید اپ ڈیٹس بتا رہے ہیں۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ ہم نے اسلام آباد میں کچھ لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی کو وہ کیسے دیکھ رہے ہیں اور انہیں ٹرمپ سے کیا امیدیں ہیں؟ دیکھیے سلمان قاضی کی رپورٹ۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور دیگر سروس چیفس کی مدتِ ملازمت پانچ سال کر کے ایکسٹینشن کا راستہ روکا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اس معاملے میں آن بورڈ رکھنے کی کوشش کی گئی۔
اسلام آباد میں بھی پارکنگ کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جس سے شہری پریشان ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً پانچ لاکھ گاڑیاں آتی اور جاتی ہیں۔ شہر میں پارکنگ کے مسائل کی کیا وجوہات ہیں؟ جانتے ہیں ارحم خان اور سلمان قاضی کی اس رپورٹ میں۔
منصور شیروانی گزشتہ تین سال سے اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں آنے والوں کو یہاں کوڑا پھیلانے، سگریٹ پینے، شور مچانے اور پلاسٹک کی بوتلیں لے جانے سے روکتے ہیں۔ وہ یہ سب کچھ صرف لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر کر رہے ہیں۔ منصور شیروانی کی کہانی، ارحم خان اور سلمان قاضی کی رپورٹ میں۔
نامور اداکار عثمان خالد بٹ کہتے ہیں کہ کالا ڈوریا ڈرامے میں مشکلات کے سبب انہیں مینٹل ہیلتھ ایشوز کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ اسکرین سے دور ہیں۔ ان کے بقول وہ شروع سے پروفیشنل ڈانسر بننا چاہتے تھے۔
بھارتی پنجابی فلم 'جی وے سوہنیا جی' کے ذریعے فلموں میں کم بیک کرنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کہتے ہیں کہ فلم کی کہانی سن کر کام کرنے کی ہامی بھری۔ یہ ایک محبت کی داستان ہے جو کبھی پرانی نہیں ہوتی۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں عمران عباس نے اپنے ڈراموں اور لائف اسٹائل پر بھی بات کی۔
پنجاب میں ٹرانس جینڈرز کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور آگاہی کے لیے ضلعی سطح پر تحفظ سینٹرز بنائے جا رہے ہیں جہاں ٹرانس جینڈرز کو بنیادی تعلیم کے ساتھ 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ تفصیلات دیکھیے علی حسین اور سلمان قاضی کی اس رپورٹ میں۔
پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی چند ہفتے قبل نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران پہاڑ پر پھنس گئے تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ ’قاتل پہاڑ‘ سے زندہ لوٹ آنے میں کامیاب رہے۔ آصف بھٹی کی کہانی دیکھیے نذر الاسلام کی اس رپورٹ میں۔
نیزہ بازی ایک مہنگا اور پُرخطر کھیل ہے لیکن ایک دور میں اس کا استعمال دشمن فوج پر شب خون مارنے کے لیے کیا جاتا تھا اور گھوڑے پر سوار فوجی دشمن پر حملے میں ان کے خیمے اکھاڑ پھینکتے تھے۔ نیزہ بازی میں بھی گھوڑا دوڑاتے ہوئے زمین میں گڑے کھونٹوں کو نیزے سے اکھاڑا جاتا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں۔
پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی ہے۔ لائٹ نہ ہونے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ بازاروں میں خریدار نہیں۔ اسپتالوں میں جنریٹرز چلائے گئے ہیں لیکن مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی رات 10 بجے تک بحال ہونے کی امید ہے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک ایسی لائبریری بھی ہے جہاں صدیوں پرانے نادر نسخوں سمیت ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔ اس لائبریری کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں آنے والوں کو نہ صرف رہائش بلکہ کھانا بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے اور یہ لائبریری 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ گیتی آرا اور سلمان قاضی کی رپورٹ۔
سوات کا علاقہ بحرین سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔ یہاں کا پر رونق بازار اور دریا کنارے بنے ہوٹل سیاحوں کو کھینچ لاتے ہیں لیکن سیلاب کے بعد بحرین تباہی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ دریا کنارے بنے ہوٹل سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں جب کہ بازار ملبے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ مزید عاصم علی رانا اور سلمان قاضی کی رپورٹ میں۔
سوات کے ظاہر شاہ نے اپنے علاقے میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک ہائیڈرو پاور پلانٹ لگایا تھا جس سے وہ 20 گھروں کو مفت بجلی فراہم کرتے تھے۔ لیکن سیلاب نے ان گھروں کے چراغ گُل کر دیے ہیں۔ ظاہر شاہ پرامید ہیں کہ وہ دوبارہ پن بجلی گھر لگا کر اپنے محلّے کے گھر روشن کریں گے۔ عاصم علی اور سلمان قاضی کی رپورٹ۔
خیبر پختونخوا کا ضلع نوشہرہ بھی حالیہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے جہاں دریائے کابل سے گزرنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ نوشہرہ میں ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے اور اب بھی بعض علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ نوشہرہ کی صورتِ حال بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
نوشہرہ میں سیلاب کی وجہ سے صورتِ حال خراب ہے اور مقامی انتظامیہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔ ایسے میں ایک خاتون کی لوگوں کو ڈانٹ کر گھروں سے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ یہ خاتون کون ہیں اور وہ نوشہرہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی کیسے نگرانی کر رہی ہیں؟
اسفند یار خٹک ایک کتھک رقاص ہیں جو معروف پشتو شاعر خوشحال خان خٹک کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسفند یار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے کتھک کو کیوں چنا اور کن مشکلات سے گزر کر وہ اپنے مقصد تک پہنچے؟ جانیے اسلام آباد سے گیتی آرا انیس اور سلمان قاضی کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں مہنگائی کا اثر عوام کے ساتھ ساتھ سناروں پر بھی پڑ رہا ہے۔ مہنگائی کے باعث سونے کے زیورات بنانے کا رواج بھی کم ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے سناروں کا کام تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ اس کاروبار سے جڑے افراد کیا سوچ رہے ہیں؟ جانیے گیتی آرا اور سلمان قاضی کی رپورٹ میں۔
گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں ہر سال نت نئے اور جدید ماڈلز متعارف کراتی ہیں لیکن کچھ لوگ پرانی گاڑیوں کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ پاکستان میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو پرانی گاڑیوں کو نیا رنگ دے کر سڑکوں پر لاتے ہیں۔ گاڑیوں کے کچھ ایسے ہی شوقینوں سے آپ کو ملا رہے ہیں سلمان قاضی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں