عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
بدھ کو سپریم کورٹ میں پرل کیس کے ملزمان کی جانب سے سرکاری تحویل میں سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا ہے کہ اسپیشل برانچ سے احتجاج کے بارے میں معلومات ملی تھیں۔ یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ طلبہ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
جیو نیوز سے پیر کی شب آٹھ بجے نشر ہونے والے پروگرام کیپٹل ٹاک کی میزبانی حامد میر کی جگہ مارننگ شو کے میزبان عبداللہ سلطان نے کی۔ تاہم، انہوں نے اس پروگرام میں حامد میر کے آف ایئر ہونے کے معاملے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
حامد میر نے کہا ہے کہ ماضی میں دو مرتبہ ان پر پابندی لگائی گئی تھی۔ وہ دو مرتبہ ملازمت کھو چکے ہیں اور قاتلانہ حملے میں بھی بچے ہیں لیکن یہ تمام کوششیں انہیں آئینی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نظرِ ثانی درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد بھی ازخود نوٹس دائرۂ اختیار کے تحت سماعت کی جاسکتی ہے تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگایا کہ ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی اور حکومتی کی درخواستیں واپس کر دیں۔
فیصلہ کئی دن پہلے ہو گیا تھا کہ ایٹمی دھماکے ہونے پر ضمیمہ چھاپا جائے گا۔ اخبار کے دفتر میں اُن دنوں ایسے مواقع پر ایسا ہی رش اور شور شرابا دیکھنے میں آتا تھا جیسا آج کل ٹی وی دفاتر میں بڑی خبر کے وقت نظر آتا ہے۔ ہر کوئی رپورٹنگ روم سے نیوز روم تک بھاگ رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں پرائمری تعلیم کی سہولیات 67 فی صد،سیکنڈری تعلیم 47 فی صد اور اپر سیکنڈری تعلیم تک 23 فی صد لوگوں کی رسائی ہے۔ پانچ سے 16 برس تک کے 32 فی صد بچے آج بھی سکول سے باہر ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں شرح خواندگی کم ہو رہی ہے۔
برطانوی عدالت نے پاکستان کا یہ نکتہ تسلیم کرلیا کہ حکومتی سطح پر کسی معاملے میں نجی یا نیم سرکاری ادارے کے اثاثوں کو ضبط نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس معاملہ میں صرف پی آئی اے کے اثاثوں کی خلاصی ہوئی ہے لیکن چھ ارب ڈالر کا معاملہ بدستور موجود ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں صحافیوں کے تحفظ کا بل پیش کیا گیا ہے جس کے بعد صحافیوں کو تشدد کا نشابہ بنانے والے عناصر کی نشان دہی اور اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے مطالبے میں شدت آ گئی ہے۔
بعض ماہرین کے مطابق، افغان امن عمل اور طالبان پر پاکستان کے نام نہاد اثرورسوخ کے پیش نظر، امریکہ اب پاکستان کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے 2001ء سے ایئر لائنز آف کمیونیکیشن اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونیکیشن سے متعلق تعاون کے ضوابط کا ایک فریم ورک موجود ہے اور اس ضمن میں کوئی نیا سمجھوتا عمل میں نہیں آیا ہے۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف اٹھانا کسی سیاسی تبدیلی کا پیش خیمہ نہیں بلکہ وہ مجوزہ آرڈیننس ہے جس میں 90 روز تک حلف نہ اُٹھانے والے اراکینِ پارلیمنٹ کو مذکورہ نشست سے نااہل قرار دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔
سال 2015 میں جسٹس وجیہہ الدین نے الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین پیسے کی سیاست کے ذریعے آگے آئے ہیں۔ لیکن ان کی بات کو کسی نے بھی اہمیت نہیں دی، جس پر انہوں نے خود ہی سیاست سے الگ ہونا بہتر سمجھا
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا آغاز آج سے کئی برس قبل ہوا جب شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے باعث راولپنڈی شہر کے قریب سے گزرنے والی ٹریفک کو شہر کے مضافات سے گزارنے کے لیے لاہور کی طرز پر ایک رنگ روڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان میں جمعرات کو عید منانے پر اختلافات بدستور برقرار ہیں اور وزیراعظم کے مشیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ قضا روزہ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کے لیے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔
’حیرت ہے کہ حکومت اس قدر عجلت کا مظاہرہ کیوں کررہی ہے۔ لوگوں کے اعتماد کے لیے مختلف مراحل میں ایسا کام کیا جاتا ہے۔ بھارت میں 22 سال کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوا‘
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں پلانٹ گزشتہ ماہ ہی قائم کیا گیا ہے اور اب وہاں ویکسین کی تیاری کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے سفیروں سے خطاب میں کہا تھا کہ سفارت خانوں کو مزید مدد کی ضرورت ہے تو حکومت کو آگاہ کریں۔ لیکن بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے سفارت کاروں کی لاتعلقی کا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔
پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاض میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الروئیلی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے اور خطہ میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید لوڈ کریں