عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر جاری ہے اور حکومت عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے۔ لہذٰا آئی ایم ایف کے اصرار کے باوجود بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔
اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات بل کی تیاری میں انہیں مکمل طور پر نظرانداز کیے رکھا اور وہ حکومت سے اس بارے میں بات کرنا نہیں چاہتے۔ تاہم تجزیہ کار کہتے ہیں انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو حکومت سے بات کرنی چاہیے۔
فریڈم نیٹ ورک پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مئی 2020 سے اپریل 2021 تک ایک سال میں میڈیا اور صحافیوں پر حملوں اور آزادیٔ اظہار کی خلاف ورزیوں کے کم از کم 148 کیسز ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فی صد زیادہ ہیں۔
مفتاح اسمعیل کا کہنا تھا کہ فارم 45 اور فارم 47 میں ریکارڈ کیے گئے کُل ووٹوں میں فرق ہے۔ انہوں نے فارم 45 کے فارنزک آڈٹ کی بھی درخواست دائر کی ہے۔
اسپین میں مقیم صوفی ہارون کہتے ہیں کرونا کی وجہ سے کوئی کاروبار کرنے کے بجائے وہ فی الحال روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں اپنے اہلِ خانہ کو رقم ہی بھیج رہے ہیں۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مبینہ سازش کے بارے میں کہا ہے کہ، بقول ان کے، وزیرِ اعظم عمران خان جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے۔
دس رکنی بینچ میں شامل جسٹس منظور ملک اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا جب کہ بینچ میں شامل نئے جج جسٹس امین الدین نے بھی نظرِثانی درخواستوں کےحق میں فیصلہ دیا۔ گزشتہ فیصلے میں دونوں ججز نے سرینا عیسیٰ کی جائیدادوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کی حمایت کی تھی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیے جانے کے حوالے سے نظرِ ثانی اپیل کی سماعت ہو رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی نے جگر کو معمولی نقصان پہنچایا ہے تاہم ان کی حالت بہتر ہے اور ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔
کالعدم ٹی ایل پی کی مرکزی شوریٰ کے رہنما علامہ شفیق امینی نے منگل کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا مرتبہ ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کی ملک بدری سے
پاکستانی ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ لاہور کی صورتحال کے معاملے پر جعلی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ حکومت نے ٹی ایل پی کےخلاف کارروائی انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت کی ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق حماد اظہر سے وزارتِ خزانہ کا قلم دان واپس لے کر انہیں وزیرِ توانائی مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ شوکت ترین کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان دیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے احکامات کے بعد پی ٹی اے نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر عارضی پابندی لگائی جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی میں دشواری کا سامنا رہا۔
فرانس کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرانس کے مفادات کو لاحق سنگین خطرات کے باعث فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے سڑکوں پر بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے نظر ثانی کیس کی براہ راست کوریج کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نے 27 روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ مردم شماری کے بنیادی فریم ورک پر چھ سے آٹھ ہفتوں میں کام مکمل ہو جائے گا۔ ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہو جائے گا۔
آئی اے رحمان دو دہائیوں تک ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سے وابستہ رہے اور انہوں نے 65 برس تک صحافت کی دنیا میں خدمات پیش کیں۔
مزید لوڈ کریں