صحافی انس ملک کے مطابق یونیفارم میں ملبوس سیکیورٹی گارڈز کی بجائے شلوار قمیض اور لمبی داڑھیوں والے اسلحہ بردار طالبان کو پہرہ دیتے دیکھنا ایک مختلف تجربہ ہے۔ صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھانے باہر نکلتے رہے لیکن فلم بندی کے لئے انہیں پہلے مقامی طالبان انچارج سے اجازت درکار تھی۔
والدین کی مخصوص ترجیحات بلاشبہ الگ ہوں گی، لیکن ان میں یہ ایک بات مشترک ہے کہ ان سب نے کرونا وبا کے زمانے میں مجبوراً اپنے بچوں کو ہوم اسکولنگ کرائی اور پھر انہیں احساس ہوا کہ ایسا کرنا ممکن ہے، اور ایک وقت آنے پر انہیں یہ سلسلہ بھلا محسوس ہونے لگا۔
سوشل میڈیا پر خودساختہ صحافیوں کی آمد اور اس کے ساتھ فیک نیوز یا غلط خبریں پھیلانے کے بارے میں عاصمہ شیرازی نے کہا کہ یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ بقول ان کے،''ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ ان خبروں کی دوسرے ذرائع سے بھی تصدیق کرنے کو اہمیت دیں گے''
عید الاضحیٰ پر پاکستان میں قربانی کے طریقۂ کار سے تو آپ واقف ہیں کہ مویشی منڈیوں سے جانور لیا اور بقر عید پر قصائی سے ذبح کروا لیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکہ میں قربانی کیسے ہوتی ہے؟ کیا وہاں بھی مویشی منڈیاں لگتی ہیں؟ ان سب سوالات کے جواب لائی ہیں ندا سمیر اس رپورٹ میں۔
سابق امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ، اقوام متحدہ کے مختلف اداروں سمیت دنیا بھر سے تعلیم اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور کارکنان نے ملالہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنے تہنیتی پیغامات میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کی۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی پابندیوں سے خوبصورت جسم اور چہرے کے معیار تبدیل ہونے کی بجائے لوگوں کا رجحان پلاسٹک اور کاسمیٹک سرجری کی جانب بڑھ جائے گا۔
امریکہ کو عام طور پر تارکین وطن کا ملک کہا جاتا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں اتنے تارکین وطن نہیں، جتنے امریکہ میں بستے ہیں۔