Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
کچھ لوگوں کے لیے کسی چیز کا جنون ان کی زندگی کا مقصد بن جاتا ہے اور وہ مشکلات کے باوجود اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی کہانی ہے لاہور کے فرحان ایوب کی جنہوں نے بچپن میں مزدوری کرتے ہوئے مارشل آرٹس سیکھا اور پھر 21 گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کیے۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔
اندرون لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں ملنے والی باداموں والی برفی لاہور کی سوغاتوں میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔ لال کھوہ کے نام سے مشہور یہ برفی گزشتہ چھ دہائیوں سے ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہے۔ نوید نسیم بتا رہے ہیں کہ یہ برفی کیوں خاص ہے؟ اس کی تیاری کیسے ہوتی ہے اور اس میں کون سے اجزا استعمال ہوتے ہیں؟
لاہور کے تاریخی علاقے دہلی دروازے میں قائم سُرجن سنگھ گلی کو اصل حالت میں اس طرح سے بحال کیا گیا ہے کہ اس پر کسی یورپی ملک کی گلی کا گمان گزرتا ہے۔ گلی سُرجن سنگھ میں گھروں کی نچلی منزلیں بیٹھکوں میں بدل گئی ہیں جہاں موسیقی کی محفلیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ۔
ویمن ڈے پر دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی 'عورت مارچ' ہو رہا ہے۔ مارچ کے منتظمین نے رواں برس بھی خواتین سے متعلق چند مطالبات پیش کیے ہیں جن میں خواتین کے لیے صحت کا مختص بجٹ، ٹو فنگر ورجینیٹی ٹیسٹ پر پابندی سمیت دیگر شامل ہیں۔ مزید جانتے ہیں لاہور میں مارچ کی منتظمہ شمائلہ خان کی گفتگو میں۔
پاکستان سپر لیگ کا میلہ ایک بار پھر سجنے کو تیار ہے۔ کرونا وبا کے باعث اس بار ایونٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں بائیو سیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے۔ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لیے محدود تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گندم، مصالحہ جات، گوشت اور دیسی گھی سے تیار کردہ ہریسہ بنیادی طور پر تو کشمیری پکوان ہے لیکن بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کا ہریسہ اپنی خاص پہچان رکھتا ہے۔ پاکستان کے شہر لاہور میں بھی امرتسری ہریسہ ملتا ہے جو بھارت سے ہجرت کر کے آنے والا ایک خاندان گزشتہ 70 برسوں سے بنا رہا ہے۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔
لاہور کی میٹرو بس میں روزانہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں۔ اسی بس کے ایک مسافر فیضان احمد نے اپنے سفر کو کچھ منفرد اور یادگار بنا لیا ہے۔ انہوں نے میٹرو بس کے مسافروں کے واقعات اور ان کی خواہشات پر مبنی ایک کتاب لکھی ہے۔ تفصیلات جانتے ہیں نوید نسیم کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
اسمارٹ فونز کے دور میں گیمنگ ایک بڑی انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکی ہے جس سے اربوں ڈالر کا سرمایہ حاصل ہو رہا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گیمنگ انڈسٹری نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ نوید نسیم ملوا رہے ہیں ایک گیمنگ کمپنی کے سربراہ سے جو بتائیں گے کہ پاکستان اس انڈسٹری میں کہاں کھڑا ہے؟
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلا جائے۔ جب کہ دوسرا ٹیسٹ چار فروری سے راول پنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہو گا۔
لاہور کی مختلف سڑکوں پر ایک گاڑی میں گزشتہ چھ ماہ سے رہنے والا جرمن جوڑا 2018 میں دنیا گھومنے نکلا تھا۔ لیکن کرونا وبا نے دونوں میاں بیوی کا سفر پاکستان میں ہی روک دیا۔ یہ جرمن سیاح اب بھارت کی سرحد کھلنے کی امید لیے لاہور کی سڑکوں پر رہتے ہیں اور پاکستانیوں سے دوستی بڑھا رہے ہیں۔ نوید نسیم کی رپورٹ
ماہرین کے مطابق لاہور کو دنیا کے پر کشش ترین شہروں میں شامل کیے جانے کی وجہ مغل دور میں تعمیر کردہ عمارتیں اور اندرون لاہور کے علاقے ہیں۔
موسمِ سرما کے دوران صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح لاہور بھی شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہتا ہے۔ اسموگ کی وجہ سے معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوتے ہیں۔ لاہور میں ہر سال اتنی زیادہ اسموگ کیوں ہوتی ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار ہونے کے بعد پاکستان میں بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی وجوہات کیا ہیں؟ اسرائیل کو تسلیم کرنے میں پاکستان کا فائدہ ہے یا نقصان؟ جانتے ہیں کچھ سابق سفارت کاروں سے۔
شادی بیاہ کے موقع پر لڑکے والوں کا بینڈ باجوں کے ساتھ دلہن لینے جانا ایک روایت رہی ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہروں میں یہ رواج کم ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن لاہور کا ایک بینڈ سن 1886 سے شادی بیاہ پر دھنیں بجا رہا ہے۔ اس بینڈ کی تاریخ کے بارے میں جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں کہ فوج سیاست سے دور رہے تو اس کے تقدس و احترام میں اضافہ ہو گا کیوں کہ سیاست گندا کام ہے اور ملک کے دفاع کا فرض مقدس ہے۔ ان کے بقول نواز شریف چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ آئینی حدود میں رہے۔ دیکھیے موجودہ سیاسی صورتحال پر خواجہ آصف کی نوید نسیم سے گفتگو۔
لاہور کے تاریخی علاقے موچی دروازے سے ملنے والی خلیفہ کی خطائیاں اپنے منفرد ذائقے اور خستہ پن کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ہمارے نمائندے نوید نسیم ہمیں لے جا رہے ہیں اندرون لاہور کی ایک تنگ گلی میں قائم اس بیکری میں جہاں یہ خطائیاں روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں اور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتی ہیں۔
آسٹریلیا سے کرکٹ کوچنگ کا کورس کرنے والے لاہور کے ایک شہری نے اپنے گھر کی چھت پر ہی کرکٹ اکیڈمی بنا لی ہے۔ جہاں وہ اپنی تین بیٹیوں سمیت محلے کے دیگر بچوں کو بھی کرکٹ کی تربیت دے رہے ہیں۔ اس منفرد کرکٹ اکیڈمی کے بارے میں جانتے ہیں نوید نسیم کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں
پاکستان میں معروف سوشل میڈیا ایپ 'ٹک ٹاک' پابندی کے بعد دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے حکومت کو غیر اخلاقی مواد روکنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی سے اس ایپ کے صارفین کیسے متاثر ہوئے تھے اور اب بحالی کے بعد ان کے کیا ارادے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
مبصرین کے مطابق ہر آدمی کی زندگی میں ایک وقت آتا ہے کہ جب وہ اپنی زندگی میں اپنی غلطیوں کا اعتراف اس طریقے سے کرتا ہے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لاتا ہے۔
مزید لوڈ کریں