Nilofar Mughal , Multimedia Journalist based in Washington DC
فرہاد احسانی کا کہنا ہے کہ فل برائٹ سکالرشپ کے سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہونے والے تمام افغان طالب علموں کو آخری بار ای میل پر اطلاع ملی کہ انٹرویو ستمبر میں ہوں گے، جو نہیں ہوئے۔
پاکستان اسٹوڈنٹس یونین کے مطابق افغانستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں 1200 سے زائد پاکستانی طالب علم ہیں ۔ ان میں 50 سے زائد خواتین ہیں۔ جو زیادہ تر طب کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
فواد اندرابی کے بیٹے جاوید اندرابی نے بتایا ہے کہ بغلان صوبے کی اندراب وادی میں ان کے والد کو خاندان کے فارم ہاؤس سے گھسیٹ کر باہر لایا گیا اور سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔
سفارت کار نے کہا کہ مستقبل کی حکومت کے بارے میں طالبان اگرچہ تمام فریقوں کی شمولیت کی بات کرتے ہیں، لیکن آئندہ دنوں میں پتا چل سکے گا کہ عملی طور پر ایسا ہوتا ہے یا نہیں؟
عزت اللہ کاکڑ نے امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں ہونے والی بیئر نکل فائٹنگ چیمپئن شپ (بی کے ایف سی) میں امریکی حریف کرس سارو کو شکست دی تھی جو عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
زیادہ تر لوگوں سے مل کر مجھے یہی دیکھنے کو ملا کہ وہ ماسک پہنتے نہیں ہیں لیکن پاس رکھتے ضرور ہیں اور یہ جان کر بھی حیرت ہوئی کہ وہ کرونا کے خطرے سے واقف ہیں اور ماسک کی اہمیت بھی سمجھتے ہیں۔
میں روزانہ اپنی علامات چیک کرتی اور ریاست ورجینیا کے محکمۂ صحت کی طرف سے بھیجے گئے آن لائن سوال ناموں کا جواب دیتی۔ اس سوال نامے میں 10 سے 12 تشویش ناک علامات درج ہیں۔
بالی ووڈ میں اپنے دس سالہ فلمی کیریئر میں اگرچہ زرین خان نے چند ہی فلمیں کی ہیں، لیکن ان فلموں کے ذریعے وہ اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی ہیں اور متعدد ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ خیبر پختونخوا، جہاں کے چپلی کباب پوری دنیا میں مشہور ہیں، وہاں چپلی کباب میں ڈالے جانے والے اجزا میں ایک چیز ایسی ہے جو زیادہ تر لوگ استعمال ہی نہیں کرتے۔ وہ ہے مکئی کا آٹا جو اصل چپلی کبابوں کے ذائقے کا راز ہے۔
بہت سے لوگ دعوت پر میرے گھر آئے تو میں نے انہیں کڑاہی گوشت بناکر کھلایا جسے بہت پسند کیا گیا یہاں تک کہ ہر بار کڑاہی گوشت بنانے کی ہی فرمائش کی گئی۔ بہت سے لوگوں نے کڑاہی گوشت بنانے کے ترکیبں بھی پوچھیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے صحافیوں کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ صحافیوں کے لیے مشکلات کے بجائے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
گھر سے کام کرتے ہوئے جب دو ہفتے گزرے تو معلوم ہوا کہ گھر کا انٹرنیٹ اتنا سست ہے کہ مشکل سے میں کام کر پاتی ہوں۔ تو فیصلہ کیا کہ انٹرنیٹ سروس تبدیل کی جائے۔ مگر پھر کیا کیا انکشافات ہوئے، وہ ایک الگ کہانی ہے۔
آئیووا کاکس ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کا پہلا مرحلہ ہے جس میں پیر کو رجسٹرڈ ووٹروں نے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کیا۔
ڈیموکریٹک پارٹی جہاں آئیووا میں متعدد مقامات پر کاکس منعقد کر رہی ہے وہیں امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار آئیووا میں مساجد میں بھی کاکس سینٹرز بنائے گیے ہیں۔
آئیووا کاکس کے ساتھ ہی امریکہ میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار کی نامزدگی کے عمل کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔
اسقاط حمل کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے، شرکا اس عمل کے خلاف ٹھوس قوانین تجویز کر رہے تھے
منیر اکرم نے کہا کہ افغان امن عمل جاری ہے۔ لیکن امریکی فوجیں عراق، افغانستان اور خطے کے دوسرے ملکوں میں بھی ہیں۔ جنگ کا اثر افغانستان پر بھی پڑسکتا ہے
پاکستان میں یہ بات سمجھنا لوگوں کے لیے مشکل ہے کہ خواجہ سرا ایک کلچر ہے اور ٹرانس جینڈر جنس کی ایک شناخت ہے
اے پی ایل ایچ آئی وی ایک ایسا ادارہ ہے جہاں کام کرنے والے تمام افراد ایچ آئی وی پازیٹو ہیں۔ یہاں انھیں ملازمت اسی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے
اس سے پہلے، بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ’رائٹ ٹو رپلائی‘ میں کہا تھا کہ ’’ایٹمی جنگ کا ذکر کرکے، پاکستان نے تباہ کن نتائج کی دھمکی دی ہے‘‘۔
مزید لوڈ کریں