پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جب تک کلثوم نواز کی تدفین نہیں ہوتی تب تک نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پیرول پر رہیں گے، یہ اصولی فیصلہ ہو چکا ہے۔
اُنھوں نے سیاسی میدان میں اُس وقت قدم رکھا جب 1999ء میں پرویز مشرف نے نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں جیل بھیجا۔ اُنھوں نے نواز شریف کی رہائی کے لیے باہمت مہم چلائی
بھارت کے خلاف میچ چیمپئنز ٹرافی سے بالکل مختلف ہوگا۔ ان کے پاس 150 کلومیٹر کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والا فاسٹ باؤلر نہیں ہے۔
پاکستان میں خواتین سے تفریق وقت کے ساتھ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہےاور جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بہنوں کو قتل کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ فیصل آباد کا واقعہ اس کی تازہ مثال ہے۔
مسلم لیگ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے، شہباز شریف نے الزام لگایا کہ ''حکومت کے ابتدائی دنوں میں ہی گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے''
بھارتی وفد نے پاکستان کے تحفظات پر اپنی حکومت کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور مزید بات چیت آئندہ اجلاس میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انڈس واٹر کمشنرز کے آئندہ اجلاس کا شیڈول بعد میں طے ہوگا
’لانگ مارچ‘ برصغیر پاک و ہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری المعروف داتا صاحب کے مزار سے شروع ہوا۔ ’تحریک لبیک یا رسول اللہ‘ نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ بستر اور خشک راشن ضرور لائیں
اطلاعات کے مطابق، معمولی نوعیت کے تنازعے کو ہوا دیکر مذہبی ایشو بنا کر احمدیہ عبادت گاہ پر حملہ کیا گیا۔ تھانے دار نے بتایا ہے کہ ’’اس وقت علاقے میں صورت حال قابو میں ہے۔ پولیس افسران موقع پر موجود ہیں اور دونوں گروہوں نے مسجدوں میں پر امن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی‘‘
وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب اتوار کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں عثمان بزدار کو 186 ووٹ ملے۔
صوبہٴ پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان کی پسماندہ تحصیل تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے، عثمان بزدار پولیٹیکل سائنس میں ایم اے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے اُن کا زمیندار گھرانے سے تعلق ہے
چیف جسٹس نے حکم جاری کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق 'نادرا' کے پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے قواعد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے۔
نئے اسپیکر کی حلف برداری کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی۔
بدھ کو ہونے والے اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان باووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر احتجاج کی حکمتِ عملی طے کرلی ہے۔
’اسپاٹ فکسنگ‘ میں نام سامنے آنے کے بعد شاہ زیب حسن کو 17 مارچ سنہ 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کردیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت کے بعد، ’پی سی بی‘ کے قانونی مشیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’عدالت سے رجوع کرنا شاہ زیب حسن کا حق تھا‘‘۔
چین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو گزشتہ ماہ ا29 جولائی کو چین کے شہر گوانگزو سے نجی ائیر کمپنی شاہین ائیر لائنز سے پاکستان پہنچنا تھا۔ لیکن طیارے میں فنی خرابی کے باعث جہاز اڑان نہ بھر سکا۔ متبادل طیارہ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو انتظار جیسی اذیت کا سامنا تھا۔
قطب رند کا تعلق صوبۂ سندھ کے شہر جیکب آباد سے تھا اور وہ تعلیم کی غرض سے لاہور میں رہ رہے تھے۔
ملتان میں بائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے، چیف جسٹس نے کہا ہےکہ “دیامر انتہائی پُر سکون علاقہ ہے۔ لیکن، ہم نے ڈیم کا اعلان کیا تو 12 اسکولوں کو جلا دیا گیا۔‘‘
متضاد دعووں کے باوجود اب تک دونوں بڑی جماعتوں کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے منصب کے لیے کسی کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر ندیم زیدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ سیفما کے دفتر کے خلاف کارروائی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے۔
مزید لوڈ کریں