امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں نومبر میں ہونے والے انتخابات کی ’ساکھ‘ پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ یعنی انہیں یہ پریشانی ہے کہ ووٹرز کی رجسٹریشن، ووٹنگ، ووٹوں کی گنتی اور تصدیق کے عمل اور مستقبل میں سامنے آنے والے اسی نوعیت کے دیگر سنگین مسائل سے کیسے نمٹا جائے گا؟ مزید بتا رہے ہیں اسٹیو ہرمن۔
ایلن ٹاؤن میں قائم موہلن برگ کالج میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر کرسٹوفر بارک کے مطابق نارتھمپٹن کاؤنٹی کے پاس صدارتی پیش گوئی کی ناقابل یقین طاقت ہے۔ اس میں یہ جاننے کی صلاحیت ہے کہ ریاستی اور قومی سطح پرکیا ہوتا ہے۔
بائیڈن کی طرح جانسن کی مقبولیت بھی اپنے دورِ صدارت کے آخری برس میں بہت کم ہوگئی تھی اور اختلافات کی شکار ان کی پارٹی نے آخر کار ان کے نائب صدر کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔
ایران کے اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کے غیر معمولی حملے کے بعد واشنگٹن میں اعلیٰ حکام مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فاکس نیوز کی بہت سی معتبر شخصیات اس موسمِ گرما سابق صدر ٹرمپ پر زور دیتی رہی ہیں کہ وہ اس مباحثے میں ضرور حصہ لیں۔ مگر ٹرمپ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ اس مباحثے میں شریک ہونا ضروری نہیں سمجھتے۔