برطانیہ میں مسلمانوں اور امیگرنٹس کے خلاف مظاہرے ساؤتھ پورٹ سے شروع ہوئے جو اب مختلف شہروں میں پھیل گئے ہیں۔ برطانوی مسلمانوں میں اپنی سکیورٹی سے متعلق کیا تشویش ہے اور وہ ان مظاہروں سے کیسے متاثر ہورہے ہیں، یہ جاننے کے لیے بےنظیر صمد نے لندن میں مقیم ایک پاکستانی امیگرنٹ فیصل تارڑ سے بات کی۔
نیند سے متعلق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے 2016 کے ایک بیان میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ مختصر اور ناقص نیند موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ نیند کا دل کی صحت سے کیا تعلق ہے؟ جانتے ہیں ماہر امراض قلب ڈاکٹر اسد اکبر خان سے۔
ٹوئٹر صارفین سے تصدیق شدہ اکاؤنٹ حاصل کرنے یا رکھنے کے لیے ماہانہ19.99 ڈالر وصول کرنے کے اپنے منصوبے پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد، ایلون مسک نے اس فیس کو کم کر کے اب8 ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایسے صارفین جو ادائیگی نہیں کریں گے انہیں 'بلو ٹک' سے محروم ہونا پڑے گا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے جمعے کے روز مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک جوائن کیا۔ انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی ہے
یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہو گا۔ فیس بک ایسے تمام مصنفین کو ادائیگی کرے گا جو اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس والی عوامی شخصیات کو براہ راست آڈیو رومز شروع کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ جب کہ یہ اکاؤنٹ ہولڈرز دوسروں کو مہمان کی حیثیت سے بولنے کے لئے مدعو کر سکتے ہیں۔
بہت سارے انفلوئینسرز کو یہ شکایت ہے کہ ان کے بقول ان کا مواد ان کے فالوورز تک صحیح طور پر نہیں پہنچ رہا ہے۔