امریکی عزم کو اجاگر کرنے کے لیے، بائیڈن نے کہا کہ اتوار کو امریکی افواج نے آئی ایس کے کیمپوں اور کارندوں کے خلاف درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔
امریکہ کی اہم شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے 51 سالہ مشتبہ شخص فرہاد شکیری اور ایف بی آئی کے درمیان ہونے والی بات چیت کا انکشاف جمعے کو سامنے آنے والی عدالتی دستاویزات میں ہوا ہے۔
امریکہ کے خفیہ اداروں نے پانچ نومبر کو پولنگ سے قبل ایک سیکیورٹی انتباہ جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکی شہریوں کے الیکشن کے عمل پر اعتماد کو مجروح کرنے اور ان کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔
امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں پولیس اور ایف بی آئی حکام بیلٹ باکس میں مشتبہ آتشی ڈیوائس ڈالنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ وینکوور شہر میں بیلٹ باکس میں آتشی ڈیوائس سے لگنے والی آگ سے کچھ ووٹوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اس ہفتے جاری کردہ ایک غیر خفیہ کیے جانے والے انٹیلی جنس اندازے کے مطابق، "غیر ملکی ایکٹرز، خاص طور پر روس، ایران اور چین، امریکیوں کو تقسیم کرنے اور امریکی جمہوری نظام پر انکے اعتماد کو کمزور کرنے کے لیے اپنے مفادات کے مطابق تفرقہ انگیز بیانیہ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ "
انٹیلی جینس عہدے دار کے مطابق روس کے لیے کام کرنے والوں نے ایسے نیٹ ورکس تشکیل دیے ہیں جو ووٹرز کو سابق صدر ٹرمپ کی جانب راغب کرنے اور نائب صدر کے چانسز کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
امریکہ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے یو ایس ایس ابراہم لنکن ایئر کرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ اور بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے والی ٹیکنالوجی سے آراستہ نیوی کروزر روانہ کیا جائے گا۔
امریکی حکام نے حریفوں کو سیاسی منظر نامے میں حالیہ تبدیلیوں میں کسی بھی قسم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
بدھ کو امریکی سینٹرل کمانڈ، سینٹ کام کے ایک بیان کے مطابق،اسلامک اسٹیٹ گروپ یا داعش نے، جو جوآئی ایس یا آئیسس کے نام سے بھی معروف ہے ، اس سال جنوری اور جون کے درمیان دونوں ملکوں میں 153 حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاع سے متعلق امریکی حکام نے جمعے کو کہا کہ تکنیکی مسائل اور خراب موسم کی وجہ سے بدھ کے روز اسے غزہ کے ساحل سے منسلک کرنے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد گھاٹ کو دوبارہ لنگر انداز کرنے کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔
امریکی انٹیلی جنس کے ایک تجزیے کے مطابق روس اس سال کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں صدر بائیڈن کی مہم کو حقیر بنا کر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔
یو ایس ڈیفنس انٹیلی جینس ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق حوثیوں نے 19 نومبر [2023] اور 23 مارچ کے درمیان بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بین الاقوامی جہازوں پر کم از کم 43 حملے کیے
وائٹ ہاؤس اور پینٹااگون دونوں نے منگل کے روز اعلان کیا کہ امریکہ کے پاس اسرائیلی دعووں کی حمایت کرنے والی معلومات ہیں کہ حماس، جسے واشنگٹن نے طویل عرصے سے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے، غزہ کے الشفا اسپتال کو اسرائیل کے خلاف براہ راست کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا تھا
ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے پہلے پیر کے روز اربیل ایئر بیس کو نشانہ بنایا تھا جب کہ شام میں طل بیدار کے قریب امریکی افواج پر دو حملے کیے تھے۔
امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل یا غزہ میں اپنے فوجی رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا اور یہ کہ اس کی توجہ صرف اس پر مرکوز ہو گی کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف لڑنے کے لیے جو کچھ درکار ہے وہ اس تک پہنچایا جائے۔
ونہی چین تائیوان کی ناکہ بندی کرنا شروع کرے گا عالمی معیشت دھڑام سے گر پڑے گی۔ چین کے اس اقدام کے باعث جنم لینے والی معاشی تکلیف سے کوئی بھی نہیں بچ پائے گا
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جو رکن ملکوں کی انٹیلی جینس پر مبنی ہے،اب جب افغانستان کی سر زمین پر امریکہ یا مغربی افواج موجودنہیں ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اورداعش دونوں سے وابستگی رکھنےوالے افغان گروپ، تعداد اور اہلیت میں کافی حد تک پیش رفت کر رہے ہیں۔
امریکہ ترکیہ کے داعش کے سربراہ کو شام میں ایک کارروائی میں ہلاک کرنے کے دعوے کی تصدیق سے گریز کر رہا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فورسز نے شام کے شمالی علاقے میں ایک کارروائی میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کر دیا ہے۔
امریکی حکام نے جمعے کو بتایا کہ 40 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد میں جدید آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس) اور اہداف کو مہارت کے ساتھ نشانہ بنانے والے 155 ملی میٹر کے ایک ہزار آرٹلری راؤنڈز شامل ہیں۔ کیف کو اس سے قبل امریکہ نے اس نوعیت کے ہتھیار فراہم نہیں کیے تھے۔
مزید لوڈ کریں