امریکی تحقیقی ادارےآئی ایس پی یو کا اندازہ ہے کہ امریکہ میں موجود مسلمانوں میں سے 57 فی صد آبادی الیکشن کے عمل میں حصہ لیتی ہے جب کہ 26 فی صد مسلمان ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ 15 فی صد ایسے ہیں جو ووٹ ڈالنے سے انکار کرتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ جانیے عبدالعزیز خان کی رپورٹ میں۔
پاکستانی نژاد امریکی بشریٰ امی والا نے کم عمری میں ریاست الی نوائے کے شہر اسکوکی کے اسکول بورڈ آف ایجوکیشن کی سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ بشری امی والا سیاسی میدان میں مزید آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ جانیے عبد العزیز خان کی اس رپورٹ میں۔
سائنس دان کہتے ہیں کہ ماضی میں انسانوں کی کم از کم آٹھ اقسام موجود تھیں جو ایک ساتھ رہا کرتی تھیں۔ مگر موجودہ دور کے انسانوں کے علاوہ باقی اقسام بچ نہیں پائیں۔ تفصیلات عبدالعزیز خان کی اس رپورٹ میں۔
عالمی اُمور کے تجزیہ کار ڈاکٹر محمد علی کہتے ہیں کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو یہ ادراک ہے کہ یہ لڑائی طول پکڑ سکتی ہے۔ اس لیے انہوں نے پہلے مرحلے میں اپنا بہترین اسلحہ استعمال نہیں کیا۔ ایران کے اس حملے کے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں؟ جانیے ڈاکٹر محمد علی سے عبد العزیز خان کی گفتگو میں۔
پاکستانی عوام کی انہی خواہشات اور توقعات کے درمیان 'اسٹینڈ بائی معاہدے' کے دوسرے جائزے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان میں موجود ہے۔ ایسے میں جہاں عوام ملکی معیشت میں بہتری کی توقعات رکھتے ہیں تو وہیں معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو ابھی مزید صبر کرنا ہو گا۔
امریکہ میں مقیم اسکالر اکبر ایس احمد 1971 میں اس وقت کے مشرقی پاکستان میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات رہے۔ وہ ان حالات و واقعات کے عینی شاہد ہیں جو بنگلہ دیش کے قیام کا سبب بنے۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے عبدالعزیز خان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے 50 برس قبل کی یادیں اور مشاہدات بیان کیے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ سب سے پہلے خلائی ہوٹل کے اجرا کی تاریخ 2016ء ہوگی؛ اور یہ ہوٹل خلاٴ میں انسانی آبادی کو وہی آسائشیں فراہم کرے گا جو ’سٹینفرڈ ٹارس‘ میں مہیہ کی جائیں گی
بات یہ ہے کہ ’معاملے کو جتنا سمیٹنے کے کوشش کی جا رہی تھی یہ اتنا ہی زیادہ پھیلتا گیا۔ پھر اس سال اس خلائی جہاز میں ایک فنی خرابی آگئی اور اس کے انجن کو خلا میں بند کرنا پڑا‘
جب ناسا کی بس نے صحافیوٕں کی ٹیم کو راکٹ پیڈ کے سامنے اتارا تو ’مے ون‘ کا راکٹ ہم سے خاصہ دور تھا۔ مجھے فکر یہ تھی کے شاید ہمارے کیمرے کا زوم اتنا طاقتور ہی نہ ہو کے وہ اس راکٹ کی پرواز کو اتنی دور سے نظربند کرسکے
مارس ایٹموسفیئر اینڈ وولیٹائل ایوولوشن مشن مریخ کے بارے میں اُٹھنے والے بہت بڑے سوال کا جواب دینے میں مدد دے گا، اور یہ سوال ہے: ’’مریخ کا پانی کہاں گیا؟‘‘
عداد و شمار کے مطابق2011ء تک شارک کی گریٹ وائٹ نسل کے انسانوں پر 272 حملے ریکارڈ کیے جاچکے تھے۔ جن میں سے 72 اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
پانامہ نہر کی تعمیر کا آغاز 1882ء میں ہواتھا اور اس کی تکمیل 1914ء میں ہوئی۔ اس نہر کو آج بھی انجنیئرنگ کا ایک عظیم شاہکار تصور کیا جاتا ہے
اس کانفرنس میں 190 سے زیادہ ممالک کے وفود شریک ہوئے اور بڑھتی ہوئی عالمی حدت پر قابو پانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں