Umer Farooq is a multimedia journalist based in Peshawar, Pakistan.
پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کو ہونے والے خودکش دھماکے اور اس میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے پولیس اہلکاروں اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اورحقائق سامنے لائے جائیں۔ عمر فاروق کی رپورٹ۔
پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے محمد اسحاق نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ جیسے ہی امام نے نماز شروع کی، اسی وقت پورا ہال دھماکے سے اڑ گیا۔ دھماکے کی مزید تفصیلات دیکھیے شمیم شاہد اور عمر فاروق کی اس رپورٹ میں۔
خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ تنخواہوں کے اسکیل بڑھانے اور پنشن میں کٹوتی کے خلاف پشاور میں احتجاج کر رہے ہیں۔ بدھ کو پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔ عمر فاروق کی رپورٹ۔
گزشتہ برس جب طالبان نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کیا تو ہزاروں افغان شہری خوف کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے تھے۔ ان میں سے کئی ایسے بھی تھے جو دوسری مرتبہ اپنا آبائی وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ شمیم شاہد اور عمر فاروق کی اس رپورٹ میں ملیے ایک ایسے ہی ایک فن کار سے جنہیں دو مرتبہ ہجرت کی مشکلات سہنی پڑیں۔
پاکستان کے شہر پشاور میں پتنگیں بنا کر گزر بسر کرنے والے شخص کی بیٹیاں ایتھلیٹکس میں نیشنل چیمپئن ہیں۔ ان بہنوں نے قومی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں سونے اور چاندی کے تمغے جیت کر سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پشاور سے عمر فاروق کی رپورٹ
روس کے حملے کے بعد سینکڑوں پاکستانی طلبہ یوکرین میں پھنس گئے تھے۔ پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ہم ان طلبہ سے رابطے میں ہیں جب کہ طلبہ کا مؤقف تھا کہ وطن واپسی کے لیے ان کی کسی بھی طرح کی مدد نہیں کی گئی۔ انہی طلبہ میں سے ایک حمزہ بھی تھے جو مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پولینڈ کی سرحد پر پہنچے اور پھر وہاں سے اپنے ذاتی خرچ پر واپس پاکستان آئے۔ پاکستانی طالب علم نے یہ سفر کیسے طے کیا اور کیا کچھ دیکھا؟ تفصیلات سدرہ ڈار اور عمر فاروق کی اس رپورٹ میں۔
پولیس کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ نزدیکی مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
آپ یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ دلیپ کمار کا آبائی تعلق پشاور سے تھا اور وہ یہاں اپنا آبائی گھر دیکھنے آئے بھی تھے۔ لیکن پشاور کے لوگ انہیں کتنا جانتے ہیں اور دلیپ کمار پشاور کو کتنا یاد رکھتے تھے؟ دیکھیے عمر فاروق کی اس رپورٹ میں۔
'پشور دی گلی' ہندکو زبان کا ایک ریپ سانگ ہے جس میں پشاور کے معاشرے، رہن سہن اور لوگوں کے رویوں پر بات کی گئی ہے۔ گانے میں پشاور سے تعلق رکھنے والے فن کاروں، تاریخی گلیوں اور عمارتوں کے ساتھ مشہور کھانوں کا بھی ذکر ہے۔ ریپ گانے والے گلوکاروں سے ملیے عمر فاروق کی رپورٹ میں۔
عمران خان نے گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ کے لیے چند تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر کے دعویدار اسمار حسین نے کہا کہ یہ تصاویر اُن کی ذاتی ملکیت ہیں اور وزیرِ اعظم نے اسے اجازت کے بغیر اور بنا کسی کریڈٹ کے پوسٹ کیا۔
بلاول بھٹو نے ایک بار پھر قومی احتساب بیورو (نیب) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب کو صرف اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نظر آتے ہیں۔ اُں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے مہنگے میٹرو بس پشاور منصوبے میں کرپشن پر نیب خاموش ہے۔
پی ٹی ایم کے میران شاہ جلسے سے مرکزی قائدین کے علاوہ مقامی رہنماؤں نے خطاب کے دوران اس عزم کو دہرایا کہ وہ پشتونوں کے حقوق کی لڑائی جاری رکھیں گے۔
پولیس حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکا اُس وقت ہوا جب لوگ نمازِ فجر کے بعد درس کے لیے جمع تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک مشکوک شخص مسجد کے احاطے میں ایک تھیلا رکھ کر فرار ہو گیا تھا۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر جانا ہو تو وہاں کا پٹہ تکہ ضرور کھائیں۔ پٹہ تکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی مل جاتا ہے لیکن جو خاص ذائقہ خیبر کے پٹہ تکہ میں ہے وہ کہیں اور نہیں ملتا۔ پٹہ تکہ کیسے بنتا ہے اور خیبر کے لوگ اسے کھانے کے شوقین کیوں ہیں؟ دیکھیے عمر فاروق کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
پشاور کی وی لاگر ماہ رخ سیٹھی 15 سال کی عمر سے ویڈیوز بنا رہی ہیں۔ ویڈیوز بنانے پر کچھ لوگ ان کی مخالفت کرتے ہیں لیکن وہ لوگوں کی باتوں کی پروا نہیں کرتیں۔
رباب پشتو موسیقی کا لازمی حصہ ہے۔ اس آلۂ ساز کی مقبولیت اور رباب بجانے والوں کی تعداد تو بڑھ رہی ہے لیکن بنانے والے کاریگر چند ایک ہی رہ گئے ہیں۔ رباب کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کام کیوں زوال پذیر ہے؟ دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔ 'متروک پیشوں' پر وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کا چوتھا حصہ
اس ایوارڈ کے لیے ہر سال دنیا بھر سے 100 افراد کا منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے علاوہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو بھی دیا جا چکا ہے۔
مزید لوڈ کریں