پاکستان کے صوبۂ سندھ میں کنول کے پھول کی جڑ کو بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے اور اسے صوبے کے روایتی اور ثقافتی پکوان کی حیثیت حاصل ہے۔ بیہ کہلانے والی یہ سبزی صوبے کے دیہی علاقوں میں خاصی مقبول ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے دریائے سندھ میں رواں سال پانی کی شدید کمی کی وجہ سے گندم کی فصل 2017 جیسا ہدف حاصل نہیں کر سکی۔ کیونکہ فصل کی کٹائی کے موقع پر غیرمتوقع بارشوں سے کھڑی فصل کے دانے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
دو سو بھارتی یاتریوں پر مشتمل ایک وفد نے سکھر میں واقع پاکستان کے سب سے بڑے تیرت آستان سادھو بیلا میں پوجا کی اور ایک رات قیام کیا۔ سکھر کی ہندو برادری نے پڑوسی ملک سے آئے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاتری صوبۂ سندھ کے مختلف شہروں میں واقع مندروں کی زیارت کے بعد واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے
سندھ کے شہر روہڑی میں قائم کھجور منڈی کا شمار برِ اعظم ایشیا کی چند بڑی کھجور منڈیوں میں کیا جاتا ہے۔ اس منڈی میں روزانہ سیکڑوں من کھجوروں اور چھوہاروں کا کاروبار ہوتا ہے جس سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔