ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم کی ترجمان کیرولن لیوٹ نے 'فاکس' نیوز کو بتایا کہ یہ ابھی طے ہونا باقی ہے کہ چینی صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کریں گے یا نہیں۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ کے سرمایہ کار ہاورڈ لٹنک کو اپنی ایڈمنسٹریشن میں کامرس سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو سیکریٹری دفاع، ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف، ڈائریکٹر سی آئی اے، ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہان، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر، مشیر برائے نیشنل سیکیورٹی اور اسرائیل کے لیے امریکہ کے سفیر سمیت دیگر عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی انتظامیہ آنے والے امریکی رہنما کی ٹیم کے ساتھ مل کر اقتدار کی پرامن اور منظم منتقلی پر کام کرے گی۔
امریکی الیکشن سے قبل نائب صدر کاملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف ریاستوں میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں خواتین سے سلوک کے مسئلے پر نوک جھونک کر رہے ہیں۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ان کے مدِ مقابل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپر مڈویسٹ ریاست وسکونسن جانے سے قبل بدھ کو وسط اٹلانٹنگ ریاست نارتھ کیرولائنا پہنچے۔ ہیرس کی انتخابی مہم مشرق میں واقع ایک اور اہم سوئنگ اسٹیٹ پنسلوینیا میں انتخابی مہم چلا رہی ہے۔
پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کی مہمات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہورہی ہیں جس میں ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کاملا ہیرس اور ان کے ری پبلیکن مد مقابل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانٹے کے مقابلے والی ان سات ریاستوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جو الیکشن کے نتائج کو متوقع طور پر متعین کریں گی۔
لاکھوں امریکی شہری اس مباحثے کو دیکھیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں اُمیدواروں کے درمیان واحد مباحثہ ہو گا۔ یہ صدارتی مباحثہ انتخابات سے آٹھ ہفتے قبل ہو رہا ہے جب کہ کچھ ریاستوں میں 'ارلی ووٹنگ' میں بھی چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔
اتوار کو اسرائیلی حکام کی جانب سے ان چھ اموات کے اعلان کے بعد ، جن کی لاشیں غزہ کی ایک سرنگ سے بر آمد ہوئی تھیں،نیتن یاہو کو کوئی ایسا معاہدہ طے کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے جس سے باقی اسیروں کو رہا کرایا جا سکے