کراچی لٹریچر فیسٹول کے موقع پر 1۔ مصنفہ رومانہ حسین، 2۔ فیسٹول می شریک ایک خاتون، 3۔ آرٹسٹ راشد سمیع، 4۔ سابق سفارت کار نجم الدین شیخ، 5۔ فلم پروڈیوسر فاروق مینگل اور 6۔ مصنفہ عامرہ عالم کی 'وائس آف امریکہ - اردو سروس' سے گفتگو
تین روزہ لٹریچر فیسٹول کے دوران ادب اور فنونِ لطیفہ کے مختلف موضوعات پر 86 سیشن ہوئے جن میں 30 سے زائد کتابوں کی رونمائی بھی ہوئی۔
لٹریچر فیسٹول کے دوسرے دن کا اختتام محفلِ مشاعرہ پر ہوا جس کے بعد معروف پاکستانی بینڈ 'فیوژن' کے کانسرٹ کا بھی اہتمام تھا۔
تین روزہ میلے میں 37 غیر ملکیوں سمیت لگ بھگ 250 مصنفین، ادیب، شاعر اور فن کار شریک ہورہے ہیں۔
کراچی لٹریچر فیسٹول کی شریک بانی امینہ سید کا کہنا ہے کہ اس فیسٹول نے بہت تیزی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔