صدر براک اوباما جمعے کے روز کولوریڈو کے دورے پر جارہے ہیں جہاں آتش زدگی سے بڑے پیمانے پر جنگلات اور لاتعداد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ریاست کے دوسرے سب سے بڑے شہر کولویڈو سپرنگ کے تقریباً 35 ہزار مکینوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
جنگلی آگ منگل کو اچانک بھڑکنے اٹھنے کے بعد قابو سے باہر ہوگئی تھی۔ خطرے کے پیش نظر علاقے میں قائم ایئر فورس اکیڈمی کی دو رہائشی کالونیاں بھی خالی کرا لی گئی ہیں۔
7400 ہیکٹر سے زیادہ علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکاہے، لیکن حکام کا کہناہے کہ فی الحال وہ یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ جنگلی آگ سے کتنے مکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچ چکاہے۔ کیونکہ بلند بڑے پیمانے پر اٹھے والے شعلوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانا مشکل ہے۔
اخبار ڈینور پورسٹ نے متاثرہ علاقے کی ایک فضائی تصور شائع کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لگ بھگ تین سو گھروں کی تباہی کا اندازہ ہوتا ہے۔
آگ کا آغازگذشتے ہفتے پائیک نیشل فارسٹ کے جنگلات سے ہواتھا۔ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی نے آگ کی شدت میں اضافہ کرنے کاکام کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہیہ چھان بین کررہاہے کہ آیا آتش زدگی کا یہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ تو نہیں ہے۔